(خرم نواز گنڈا پور۔ ناظم اعلیٰ)
یہ اللہ تعالیٰ کا حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کے تصدق سے خصوصی فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں دور ِزوال میں ایسی تحریک کا رفیق بننے اور وابستہ ہونے کی توفیق دی ہے جو بلاشبہ اس دور کی سب سے بڑی اور ہمہ گیر تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بے مثال قیادت ، رہنمائی، انتھک جدوجہد اور دنیا بھر میں رفقاء و کارکنان تحریک کی مسلسل کاوشیں جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں روبہ عمل ہیں وہاں منہاج و یلفیئر فاؤنڈیشن بھی ’’ تعلیم ، صحت اور فلاح عام ‘‘ کے سلوگن کے تحت مخلوق خدا کی خدمت میں درج ذیل پہلوؤں سے مصروف عمل ہے:
- میڈیکل منصوبہ جات: اس شعبے میں درج ذیل جہتوں سے کام کیاجارہاہے:
- ایمبولینس سروس: 45 شہروں میں ایمبولینس سروس کام کررہی ہیں۔ان میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔
- میڈیکل کیمپس: مختلف مقامات پر آئی سرجری اور جنرل میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہو رہاہے۔
- ڈسپنسریز: فری ڈسپنسریز اور بلڈ بینکس کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔
- تعلیمی منصوبہ جات: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم کے حوالے سے درج ذیل جہتوں پر کام کررہی ہے:
- آغوشOrphan Care Home: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا سب سے بڑا منصوبہ یتیم اور بے سہارا بچوں کا ادارہ آغوش ہے جہاں یتیم بچوں کونرسری سے ایم اے تک تعلیم، رہائش ،کھانااور لباس مفت دیا جاتاہے۔
- سٹوڈنٹس ویلفیئر بورڈ: سردست تحریک کے اپنے تعلیمی ادارہ جات میں پڑھنے والے مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے کررہی ہے۔
- اسکالرشپ: 600سے زائد سکولز کے طلبہ و طالبات کو MWF لاکھوں روپے سالانہ سکالرشپ دیتی ہے۔
- سوشل منصوبہ جات: MWFکے زیر اہتمام درج زیل سوشل منصوبہ جات جاری و ساری ہیں:
- شادیوں کی اجتماعی تقاریب: ملک کے مختلف مقامات پر یتیم، بے سہارا اور غریب بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اب تک 1065 شادیاں کروائی جاچکی ہیں۔ ملک بھر میں سالانہ 150 سے 200 تک شادیاں کروائی جا رہی ہیں۔
- صاف پانی کا منصوبہ: تھرپارکر،اندرون سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے پمپ لگائے جارہے ہیں۔
- بیت المال: سفید پوش طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیت المال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
- قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں قدرتی آفات(زلزلہ ، طوفان، سیلاب، قحط سالی وغیرہ) کا شکار ہونے والے انسانوں کی بحالی میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور ان کی خوراک، لباس، رہائش، ادویات اور ضروری سامان کی ممکنہ حد تک فراہمی کا بندوبست کرتی ہے۔
- عید گفٹ اور راشن سکیم: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کی روشنی میں MWF عیدالاضحی کے موقع پر گوشت جبکہ عیدالفطر اور عیدمیلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر راشن اور نقدی کی صورت میں مدد کی جاتی ہے۔
- فری دسترخوان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کم تنخواہ والے افراد کے لیے فری دسترخوان کا نتظام کیاگیا ہے۔ سردست مرکز سے آغاز کیاگیا ہے۔
معزز وابستگان و ذمہ داران تحریک!
یہ حقیت اظہر من الشمس ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں رفقاء وکارکنان تحریک نے بہت سے موقعوں پر ایسے فلاحی کارنامے سرانجام دیئے ہیں کہ تاریخ جن کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔ یہ تمام منصوبہ جات رفقاء و کارکنان کی کاوشوں ہی کی بدولت جاری و ساری ہیں۔امسال زکوٰۃ مہم کوچار منصوبوں پر فوکس کیاگیاہے:
- آغوش کے بچوں کی کفالت و توسیع
- دستکاری سکول برائے خواتین
- پسماندہ علاقوں میں یتیم بے سہارا بچیوں کی شادیاں کروان
- سکالرشپ (یہ سکالرشپ شریعہ کالج کے ان بچوں کو دی جاتی ہے جو ذہین اور مستحق ہوں۔ یاد رہے کہ یہ وہ بچے ہیں جو میٹرک کے بعد مذہبی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے لیے شریعہ کالج میں داخلہ لے کر فرسٹ ایئر سے پی ایچ ڈی تک مختلف کلاسز میں تعلیم حاصل کررہے ہوتے ہیں۔)
ضرورت ہاسٹل برائے شریعہ کالج: الحمدللہ دینی تعلیمات کے حصول کیلئے دنیا بھر سے بچے منہاج القرآن میں آرہے ہیں۔ ان بچوں کی رہائش کیلئے ہاسٹل کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی ڈونر اپنے والدین یا اپنے کسی بزرگ یا مشائخ کے نام پر صدقہ جاریہ کے طور پر بلڈنگ کا کچھ حصہ بنوانا چاہے یا کمرے بنوانا چاہے تو عطیہ کرنے والے کے نام کی تختی یا بورڈ آویزاں کر دیاجائے گا۔
نوٹ: مندرجہ بالا چاروں مدات یا اس کے علاوہ جس مد میں بھی رقم عطیہ کرنا چاہیں تو رسید کٹواتے وقت اس پر لکھوادیں۔ یادرج ذیل اکاؤنٹ میں براہ راست بھجوا کر اس نمبر 0315-0009000 پر اطلاع یا SMSکردیں تاکہ اس کے مطابق رقم خرچ کی جاسکے۔
اکاؤنٹ ٹائٹل: Minhaj Welfare Foundation Zakat
اکاؤنٹ نمبر: 01977900163103
برانچ: HBL Faisal Town, Lahore
تحریک سے تعلق رکھنے والا ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنے۔ حصہ بننے سے مراد یہ ہے کہ جو صاحب استطاعت ہے وہ کم ازکم دس ہزار روپے جمع کروائے۔ جو خود نہیں دے سکتا وہ اپنے اعزاء و اقارب ، محلہ داروں اور مخیر حضرات سے رابطہ کرے۔ اس سلسلہ میں زکوٰۃ مہم کا تعارفی بروشر اور CDمقامی تنظیم /مرکز سے وصول کرسکتے ہیں۔
رفقاء و کارکنان متحرک ہوں، رابطے کریں اور ویلفیئر کے منصوبے کو لوگوں تک پہنچانے کے عملی اقدامات کریں۔ اس اعتماد اور یقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ جو کام ہم کرنے جارہے ہیں اس سے دنیا میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے یتیم اور بے سہاراافراد کو خوشی ملے گی جبکہ آخرت میں ہمیں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضاء، خوشنودی اور مسکراہٹ نصیب ہو گی۔ یاد رکھیں کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’جو اللہ کے کام میں لگ جاتا ہے ، اللہ اس کے کام میں لگ جاتا ہے۔‘‘
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی مددو نصرت اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہ سے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جذبہ خدمت سے سرشار ہو کر خود بھی زکوٰۃ دیں گے اور MWF کے مذکورہ منصوبہ جات کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت اور کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم۔