جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی رفاقت کا آغاز تحریک کے قیام کے ساتھ ہی ہو گیا تھا۔ 1981 ء میں جب رفاقت کا آغازہوا تھا تواس وقت لائف ممبر شپ کی فیس 10,000 روپے تھی جس کو کچھ عرصہ بعد لوکل کرنسی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ زر تعاون رفیق کی جانب سے تحریک کے مالی وسائل میں معاونت کی ایک صورت تھی۔ ابتدائی 7 سال میں اس زر تعاون کے عوض رفقاء کو باقاعدہ لٹریچر کے طور پر کوئی میٹریل ارسال نہیں کیا جاتا تھا۔ بعد ازاں اپریل 1987 ء میں ماہنامہ منہاج القرآن کا آغاز ہوا، اسی سال تحریک کی مرکزی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ رفقاء کو مرکز کی جانب سے باخبر رکھنے اور تربیت کے مقاصد کے پیشِ نظر مجلہ ارسال کیا جائے چنانچہ 20 سال قبل مجلہ کی ترسیل کا آغاز ہو گیا لیکن مالی طور پر رفقاء پر اضافی بوجھ نہ ڈالاگیا اور زر تعاون میں سے ہی مجلہ کی قیمت اور ترسیل کے اخراجات کا انتظام کیا جاتا رہا۔ 1981 تا 2008ء، اس 28 سالہ سفر کے دوران ملکی معیشت میں کئی نشیب و فراز آئے، ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ لامحالہ اس کا اثر ماہنامہ منہاج القرآن کی پرنٹنگ، اس کی کاسٹ اور ترسیل پر بھی پڑا۔
کچھ ماہ قبل تحریک کی CWC میں رفاقت کے زر تعاون میں اضافہ کی تجویز زیر غور آئی اور اس سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس نے اضافہ کی مختلف تجاویز پیش کیں۔ CWC نے یہ تجاویز ایگزیکٹو کونسل اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاسوں میں منظوری کے لئے پیش کیں۔ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس مورخہ 23 جون 2008 ء میں ان تمام تجاویز کو زیر بحث لایا گیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ان سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیاکہ :
1۔ تاحیات رفاقت کا زر تعاون حسب سابق ہی رہے گا لیکن تاحیات رفقاء کو مجلہ کی اعزازی ترسیل کا عرصہ 10سال طے کیا گیا۔ 10 سال کے بعد تاحیات رفاقت کا اعزاز تو برقرار رہے لیکن اگر اس مدت کے بعد کوئی تاحیات رفیق مجلہ حاصل کرنا چاہیں گے تو سالانہ زرِخریداری ادا کر کے حاصل کر سکیں بیرون ملک مقیم گے۔ جن تاحیات رفقاء کی تاحیات رفاقت کی مدت 10 سال مکمل ہو چکی ہے انہیں مئی2009 ء کے بعد مجلہ کی ترسیل بند کر دی جائے گی۔
2۔ ماہنامہ منہاج القرآن و دختران اسلام کا سالانہ زر تعاون مندرجہ ذیل ہو گا۔
یورپین ممالک 25 یورو، برطانیہ 20 پونڈ
سعودی عرب 80 ریال، یو۔ اے۔ ی 80 درہم
کویت 5 دینار، بحرین 10 بحرینی دینار
قطر 80 ریال، اومان 10 ریال
امریکہ۔ کینیڈا اور باقی تمام دیگر ممالک 30 ڈالر
امید ہے تنظیمات و رفقاء تحریک کے وسیع تر مفاد میں ان فیصلہ جات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
المشتہر : ۔ نظامت امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فون نمبر 5171404-42-0092 فیکس نمبر : 5169114-42-0092
ای میل : dfa-membership@minhaj.org