آسٹریا

رپورٹ : نعیم رضا

منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ویانا میں منہاج القرآن کی سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے مرکزی نائب ناظم تربیت جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب خصوصی طور پر آسٹریا تشریف لائے۔ جناب علوی صاحب کا یہ دورہ 12 مارچ سے 16 مارچ تک تھا۔ جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

ویانا ائیر پورٹ پر منہاج القرآن آسٹریا کی مقامی تنظیم صدر خواجہ محمد نسیم، نائب صدر ملک محمد شفیع، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، محتسب مالیات مرزا طارق بیگ، اور یوتھ کے اراکین، علی ارشاد، ملک اعجاز رشیداور یوتھ لیگ کے اراکین نے جناب غلام مرتضیٰ علوی صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔

٭ اپنے دورے کے دوران علامہ صاحب نے ویانا میں سب سے بڑی پاکستانی مسجد ’’مدنی اسلامک سنٹر‘‘ میں ’’میلاد اور سیرت‘‘ کے تعلق کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔

٭ اسی روز شام کو ویانا میں معروف سماجی شخصیت حاجی شاہد محمود کے ہاں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ اس محفل میں مدنی اسلامک سنٹر کے خطیب مولانا حافظ عبدالحفیظ الازہری بھی شریک تھے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر محمد حفیظ اللہ قادری نے نقیبِ محفل کے فرائض سرانجام دیے اور جناب علوی صاحب نے بندگانِ الہی کے پانچ طبقات پر خطاب کیا۔

٭ مدنی اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن آسٹریا کی نویں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کے مہمانانِ خصوصی میں خطیب مسجد ہذا علامہ عبدالحفیظ الازہری، صوبائی پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے نمائندہ ڈاکٹر عمر الراوی، اسلامک اکیڈمی کے صدر، مصری مرکز الدندانوی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف عبداللہ، پاکستان ایمبیسی کے اراکین جناب آصف میمن اور جناب اشتیاق عاقل صاحب تھے۔ کانفرنس کی نقابت کی ذمہ داری محمد نعیم رضا نے نبھائی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سلسلہ نعت خوانی شروع ہوا جس میں محمد شہریار خان، سیف الاسلام، حفیظ اللہ قادری، سید عثمان شاہ اور انکے ساتھی، محمد عثمان رضا، حاجی محمد اکبر، اور دوردراز شہر سے تشریف لائے ہوئے تحریکی رفیق محمد اشرف کمال نے بارگاہِ رسالتمآب میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

اس کانفرنس میں جناب علوی صاحب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی امت کے لیے محبت پر گفتگو فرمائی۔ ازاں بعد ویانا میں دینی خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے منہاج القرآن آسٹریا کی طرف سے خصوصی انعامات دینے کی تقریب ہوئی۔ جس میں علامہ عبدالحفیظ الازہری صاحب اور حافظ گلزار احمد صاحب کی دستار بندی، حاجی عمر رحیمی، حاجی الطاف حسین، لالہ محمد حسین تبسم اور محمد شہریار خان کو تحائف دیے گئے۔ اس پروگرام میں ویانا سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور شہر گراس سے بھی منہاج القرآن کے رفقا جناب چوہدری اصغر، محمد حنیف مغل، عاصم الیاس، طاہر خان اور اشرف کمال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس کے منتظمین میں منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری، نائب صدراول ملک غلام مصطفی نائب صدر دوم ملک محمد شفیع، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، حاجی شاہد محمود، فنانس سیکرٹری ملک محمد امین اعوان، محتسب مالیات مرزا طارق بیگ اور نائب محتسب چوہدری محمد آصف، سیکرٹری اجتماعات حاجی نسیم ملک، مجلس عاملہ کے اراکین حاجی الطاف حسین، حاجی قاسم علی، یوتھ لیگ سے ملک اعجاز رشید، علی ارشاد، جذبہ انٹرنیشنل کے بیورو چیف اور کانفرنس کے میڈیا انچارج محمد اکرم باجوہ، محمد عثمان رضا، اورجامع مسجد مدنی کی اتنظامیہ کی محنت و کاوش خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر شام کو صدر تنظیم خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پرسفیرِ پاکستان جناب شہباز صاحب۔ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر عمر الراوی، سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری اشتیاق عاقل، کونسلر مبین الرحمن، سپیشل سیکرٹری آصف میمن، نومسلم آسٹرین مسلمان ڈاکٹر ابراھیم، ترکی مسلمان علی اختراور دیگر معززین ویانا کے لیے جناب غلام مرتضیٰ علوی صاحب کے ساتھ پرتکلف عشائیہ کا اہتمام تھا۔ اس موقع پر منہاج القرآن آسٹریا کا تفصیلی تعارف ان اعلی تعلیم یافتہ اور بااثر آسٹرین شخصیات سے کروایا گیا جس پر سب نے منہاج القرآن کے مقاصد اور قیادت کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس دورے کے دوران محترم علوی صاحب نے محترم محمد نعیم رضا، معروف سماجی شخصیت طارق حسین، محترم علی ارشاد، محترم خواجہ محمد نسیم، حاجی محمد اکبر اور محترم محمد اکرم باجوہ کے ہاں مختلف پروگرامز میں شرکت کی اور تربیتی و تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔

خانقاہ ڈوگراں

رپورٹ : حاجی طارق محمود عاجز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 10 اجتماعی شادیوں کی پانچویں تقریب گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بوائز کے سبزہ زار میں ہوئی۔ اس تقریب کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ ایک مسیحی جوڑے کی شادی بھی اس پروگرام کا حصہ تھی۔ اس پروگرام کی صدارت صاحبزادہ میاں مقصود احمد جگر گوشہ تاجدار دارالاحسان نے کی جبکہ مہمان خصوصی الحاج شیخ محمد ارشد المعروف اچھی بھائی فیصل آباد، رانا آفتاب احمد خان صوبائی صدر پیپلز پارٹی پنجاب، محترم رائے اعجاز احمد خان سابقہ وزیر جنگلات تھے۔ محترم ڈاکٹر شاہد محمود مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور محترم احمد نواز انجم صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد اقبال توگیروی، میاں منور حسین ڈوگر (دبئی والے)، حاجی محمد یعقوب چاہل، میاں بابر حسین ڈوگر نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ پیر سید عظمت شاہ بخاری آف کیلیانوالہ شریف دعائے خیر کے لئے خصوصی تشریف لائے۔ تلاوت کلام پاک اور نعت کی سعادت ناصر قادری نے حاصل کی۔ بعد میں منہاج ویمن لیگ کی بچیوں نے نعت شریف پیش کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کرسچیئن ویلفیئر سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے صابر وسیم اٹھوال نے انجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا آفتاب احمد نے کہا کہ جو کام حکومت کو کرنے چاہئے وہ کام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان سوسائٹی کر رہی ہے۔ انہوں نے کامیاب تقریب کروانے پر تقریب کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن محترم احمد نواز انجم نے کہا کہ غریب خاندانوں کو خوشیاں دینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں اس عظیم نیکی کے کام کی سرپرستی کرنے پر الحاج شیخ ارشد اچھی بھائی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اجتماعی شادیوں میں مسیحی جوڑے کو شامل کر کے اخوت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے اور مساوات محمدی کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی طرف سے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے جوڑوں کو تحائف بھی دیئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ناظم محترم ڈاکٹر شاہد محمود نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین حاجی طارق محمود عاجز نے اپنی سوسائٹی کے منصوبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں صاحبزادہ پیر نورالمصطفی رضوی سجادہ نشین درگاہ ابوالفیض نے بھی خطاب کیا۔ محترم میاں مقصود احمد نے اجتماعی دعا کروائی، مہمان خصوصی الحاج شیخ محمد ارشد نے تمام دلہنوں کو نقد سلامی دی اور رانا محمد اقبال توگیروی، حاجی محمد یونس، حاجی محمد یعقوب چاہل، میاں منور حسین ڈوگر، رانا غلام سرور کی طرف سے تمام جوڑوں کو قیمتی تحائف دیئے گئے تمام دلہنوں کو جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں حاجی حبیب قیصر، سید وارث شاہ، ملک شاہ محمد چشتی، امجد حسین قادری، ناصر محمود کھوکھر، ڈاکٹر محمد پرویز عابد، حاجی نذیر حسین، ناظم ویلفیئر، سہیل احمد رحمان، سردار افضال، سردار فرخ بشیر ڈوگر، عبدالرحمن ساگر، محمد احمد ناز، منہاج ویمن لیگ، ڈاکٹر حاجی محمد اکرم، ارشد تارڑ، محمد اشفاق بھٹی، نیر عباس، ڈاکٹر محمد اصغر نعمان، رانا غلام سرور اور نیر عباس نے اہم کردار ادا کیا۔

ٹیکسلا

رپورٹ : آزاد ساجد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن ٹیکسلا کے زیر اہتمام سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کی صدارت محترم پیر سید محی الدین محبوب (لخت جگر محدث ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ) نے کی۔ اس کانفرنس میں تحصیل ناظم محترم صدیق خان، مسلم لیگ ن کے راہنما محترم فرخ محمود مغل، محترم حاجی عمر فاروق، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جمعیت اہل سنت، فقہ جعفریہ، میلاد کمیٹی، امن کمیٹی، فلاحی کمیٹی، جماعت اسلامی، دعوت اسلامی کے مقامی قائدین اور پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترم عبدالرشید نے کہا کہ شیخ الاسلام جیسی ہستی بار بار جنم نہیں لیتی آج وقت ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر ان کی زیر قیادت احیائے اسلام و تجدید دین کے لئے اکٹھی ہوجائیں۔ محترم پروفیسر مظہر حسین خیال (آباد کالج) نے کہا کہ شیخ الاسلام کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں مگر علمی اور تعلیمی پہلو سب سے زیادہ عیاں نظر آتا ہے۔ اتنے کم عرصے میں ہزاروں کی تعداد میں سکول کھولنا اورپھر اس طرح کی تربیت کا اہتمام کرنا کہ اس میں زیر تعلیم طلبہ اور معلمین نہ صرف تربیت حاصل کریں بلکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشاق بھی بنیں اور اپنی نسلوں کو سنواریں۔ محترم فرخ محمود مغل (راہنما ن لیگ) نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہستی امت مسلمہ کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھڑکانے والی موجودہ صدی کی سب سے بہترین ہستی ہے۔ یہ میرے مربی و محسن اور استاد و پیر ہیں۔ انہوں نے مجھے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راستہ دکھایا۔ محترم حاجی عمر فاروق (راہنما ن لیگ) نے کہا یہ کریڈٹ شیخ الاسلام طاہرالقادری کو ہی حاصل ہے کہ وہ امن کے سفیر ہیں۔ ان کے کارکنان نے جو اس کانفرنس کا نام سفیر امن کانفرنس رکھا یہ یقینا انہی کا شایان شان ہے۔ آج ہم سیاسی اور مذہبی اختلاف ہونے کے باوجود یہ مانتے ہیں کہ طاہرالقادری بھی بے مثال ہیں۔ آخر پر محترم پیر سید محی الدین محبوب نے خصوصی خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا واقعی علمی، حبی، عشقی اور عملی لحاظ سے قابل تقلید ہیں اور وہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جو کہ ان کے مصطفوی مشن سے وابستہ ہیں۔ کانفرنس کے آغاز میں صدر پاکستان عوامی تحریک (ٹیکسلا) جناب سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کا جامع تعارف پیش کیا۔ ٹیکسلا میں کامیاب پروگرام کرانے کا سہرا جناب ملک یونس علوی، طلعت خان، ڈاکٹر الطاف کو حاصل ہے۔

مظفر آباد

رپورٹ : عبدالصمد چشتی

تحریک منہاج القرآن جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں ورکرز کنونشن/ تربیتی کیمپ منعقد ہوا جس میں 200 سے زائد مندوبین (رفقاء تحریک)، عہدیداران، منہاجین، علماء کرام، خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ محترم پیر سید ابرار سرور شاہ امیر تحریک منہاج القرآن جموں و کشمیر کنونشن کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ کنونشن تین نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست شرکاء کنونشن کے تعارف اور مقامی زعماء تحریک کے خطابات پر مشتمل تھی۔ دوسری اور تیسری نشست میں مرکزی قائدین جناب ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، مرکزی ناظم گوشہ درود جناب عبدالقادر قادری اور محترم حاجی ولایت اور قمر جاوید ملک نے تحریکی، تنظیمی، انتظامی، تربیتی، حلقہ درود اور مشن کے حوالہ سے گفتگو فرمائی۔ کنونشن میں نائب امیر کشمیر و کوآرڈینیٹر مظفر آباد ڈویژن الحاج عبدالصمد چشتی اور پروفیسر ثروت اقبال صاحبہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر ویمن لیگ نے مشن کی اہمیت پر خطاب فرمائے۔ محترم پیر سید ابرار سرور شاہ، محترم سید لیاقت علی انجم، محترم غلام محی الدین، محترم نصیر اور محترم اسلم سلیمی نے کامیاب تحریکی کنونشن اور تربیتی کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ جناب عتیق یاسر اور جناب خواجہ جاوید کریم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ پروگرام کے انعقاد میں جناب خواجہ عبدالرحمن، قاری ضیاء المصطفی منور اور جناب سید شفاعت علی (منہاجین)، جناب میاں عبدالرزاق قادری (ناظم مظفر آباد) اور جناب راجا امتیاز خان نے اہم کردار ادا کیا۔

برنالہ

رپورٹ : ایس قمر مجید جرال

تحریک منہاج القرآن تحصیل برنالہ ضلع بھمبر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عالمی امن و میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت قاری محمد عارف القادری نے کی۔ کانفرنس میں پروفیسر محمد رشید صدیقی نائب امیر تحریک منہاج القرآن جموں و کشمیر، حافظ طارق علی ضلعی امیر، ڈاکٹر محمد عرفان جرال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ، علامہ زاہد محمود تھیل مفتی، چوہدری غلام سرور تحصیلدار، محمد صادق جرال ایڈووکیٹ، پروفیسر عتیق الرحمن تحصیل صدر بھمبر، پروفیسر محمد رمضان، پروفیسر محمد اجمل چاڑ اور راجہ عامر زیب پراجیکٹ منیجر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد شکیل اور حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور حاجی ظفر علی، ریاست علی، حیدر علی سلطانی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ ناصر محمود (ناظم دعوت) نے کانفرنس سے عالمی امن اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر بہترین تحریکی سرگرمیوں، خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر محمد کرامت، محمد شفیق سیالوی، تھانیدار غلام اور راقم الحروف (ایس قمر مجید جرال) اور طارق شہید ویلفیئر سوسائٹی برنالہ، صوبیدار جاوید اختر منہاج پبلک لائبریری کے منتظمین کو سند حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد رشید صدیقی نائب امیر منہاج القرآن جموں و کشمیر نے تحصیل برنالہ میں منہاج ایمبولینس سروس کے لئے دس ہزار روپے چیک صدر تحصیل برنالہ پروفیسر رفیع اللہ ہیرا کو دیا۔ کانفرنس میں ممتاز سماجی شخصیت پروفیسر حاجی محمد اجمل چاڑ نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں دیگر مقررین حافظ طارق علی، ڈاکٹر محمد عرفان جرال، علامہ زاہد محمود، مفتی تحصیل بھمبر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد شعیب ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔