شرِ نظر سے بچاؤ کے لئے وظائف
پہلا وظیفہ
شیطانی اثرات میں سے ایک اثر نظرِ بد کا لگنا بھی ہے اس سے پناہ مانگنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نظرِ بد سے حفاظت کے لئے حسنین کریمین علیھما السلام پر درج ذیل وظیفہ سے دم فرمایا کرتے تھے:
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ ﷲِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطٰنٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ عَیْنٍ لَامَّةٍ.
سنن ترمذی، 3: 577، رقم: 2060، عن ابن عباس رضی الله عنه
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔
- پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں۔
- حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کروا سکتے ہیں۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
- یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔
دوسرا وظیفہ
شرِ نظر سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید اور مؤثر ہے:
سورۃ الفاتحہ (مکمل) اور معوّذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔ پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
- حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
- یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔
تیسرا وظیفہ
شرِ نظر سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید اور مؤثر ہے:
سورۃ الفاتحہ(مکمل) اور چہار قُل (مکمل سورتیں)
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔
- پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں۔
- حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
- یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔
چوتھا وظیفہ
شر نظر سے بچاؤ کے لئے یہ کلمات بھی خاص تاثیر رکھتے ہیں:
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ.
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار، 11 بار یا 40 بار پڑھ کر دم کریں۔
- پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں۔
- حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
- یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔