(اَلْحَمِیْدُ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لائقِ تعریف، اچھی خوبیوں والا)
فحش گوئی سے نجات و درستگی عادات کےلئے وظیفہ: یَا حَمِیْدُ
فوائد و تاثیرات
اس وظیفہ کی کثرت سے اقوال و افعال کی اصلاح اور اخلاقِ حمیدہ پیدا ہوتے ہیں اور فحش گوئی و بدزبانی سے نجات ملتی ہے۔
عام معمول
اوّل و آخر11, 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(اَلْمُحْصِیُ۔ ۔ ۔ کائنات کی ہر شے کا شمار کرنے والا)
عذابِ قبر سے نجات اور صدق لسانی کے حصول کے لئے وظیفہ: یَا مُحْصِیُ
فوائد و تاثیرات
شبِ جمعہ کو اس کا ایک ہزار (1000) مرتبہ ورد کرنے سے عذاب قبر سے نجات ملتی ہے۔
اس پر مداومت سے صدق لسانی کی نعمت نصیب ہو جاتی ہے۔ اگر اسم المحیط ملا کر یَا مُحْصِیُ یَا مُحِیْطُ پڑھا جائے تو علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
عام معمول
اوّل و آخر11, 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(اَلْمُعِیْدُ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دوبارہ پیدا کرنے والا)
گمشدہ کی صحیح و سلامت بازیابی کے لئے وظیفہ: یَا مُعِیْدُ
فوائد و تاثیرات
اس وظیفہ کے پڑھنے سے پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ المبدئ ملا کر یَا مُبْدِئُ یَا مُعِیْدُ پڑھا جائے تو بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے اورمخفی امور اس پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔
اگر کوئی گھر سے غائب ہو جائے تو اس وظیفہ کو سات دن متواتر ٧٠ مرتبہ روزانہ گھر کے چاروں طرف پڑھتے رہنے سے غائب ہونے والا صحیح سلامت واپس آ جائے گا یا اس کی اطلاع مل جائے گی، اسی طرح گمشدہ چیز بھی مل جاتی ہے۔
عام معمول
اوّل و آخر11, 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔