منہاج القرآن ویمن لیگ کی نہجِ حیات -- اُسوۂ سیدۂ کائنات

ثناء وحید

منہاج القرآن ویمن لیگ اپنے 37 ویں یوم تاسیس کے سعید موقع پر اتباع و اطاعت سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر مبنی تعلیمات کی روشنی میں اسوۂ خاتونِ جنت کی پیروی کو اپنا مقصد زیست بنانے اور اُن کے قدوم میمنت لزوم کے نقوش پر چلنے کے عہد کی تجدید نو کرتی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 37 ویں یوم تاسیس کے پر مسرت موقع پر مبارکباد کے درج زیل پیغامات موصول ہوئے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

منہاج القران ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اصلاحِ احوال و اصلاحِ معاشرہ اور تجدید دین کے ویژن کو جس دینی لگن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ عامۃ الناس تک پہنچایا ہے وہ اپنی مثال آپ اور ہر اعتبار سے مثالی اور قابل تقلید ہے۔ یومِ تاسیس کے تاریخی موقع پر انہیں مُبارکباد دیتا ہوں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری

منہاج القرآن ویمن لیگ قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں "ویمن امپاورمنٹ" کے لیے انتہائی ذمہ دارانہ اور فعال دینی کردار ادا کر رہی ہے، اس دعوتی مشن اور مساعی سے مستفید ہونے والی خواتین اور بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنیں اس خدمت اور کامیابی پر مبارک باد کی مستحق ہیں۔

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری

یہ ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ معاشرتی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار اور ان کے مقام و مرتبہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی نے اپنی عالمی تحریک، تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی ڈھانچے میں نہ صرف خواتین کو نمایاں مقام دیا بلکہ ان کی شناخت اور اہمیت کے پیشِ نظر مسلم خواتین کی نمائندہ تنظیم کے طور پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے نام سے ۵ جنوری ۱۹۸۸ کو ایک مکمل فورم کی بنیاد رکھی جس کا مقصد تعلق باللہ، ربطِ رسالتﷺ اور رجوع الی القرآن کے ذریعے مسلم خواتین کی فکری، روحانی، اخلاقی اور عملی تربیت کے ساتھ ساتھ ویمن امپاورمنٹ کے لیے عالمگیر کردار ادا کرنا تھا۔ بحمدہ تعالیٰ منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ تین دہائیوں سے شاندار تنظیمی و تحریکی کردار اور فکری و نظریاتی جد و جہد سے دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں اپنا مؤثر وجود قائم رکھے ہوئے ہے۔

میں آج منہاج القرآن ویمن لیگ کے یومِ تاسیس کے موقع پر بانیٔ تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، مادرِ تحریک بیگم رفعت جبین قادری اور اندرون و بیرون ممالک میں سابقہ و موجودہ عہدیداران و کارکنان اور دیگر وابستگان کو خصوصی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ ہر خاتون کو پُرعزم ارادوں، صدق و اخلاص اور صبر و استقامت کے ساتھ خدمتِ دین کے اس عظیم مشن سے وابستہ رکھے۔ (آمین بجاہ سید المرسلین)

محترمہ فضہ حسین قادری

اس دورِ حوادث میں کہ جب معاشرے میں اسلامی اقدار تہہ و بالا ہو چکی ہیں اور فہمِ دین اُجاگر کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین میں بیدارئ شعور کا مجاہدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ گزشتہ سینتیس برس میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین میں علم و آگہی اور ادراک و فراست کے وہ چراغ فروزاں کئے ہیں کہ جن کی ضیاء سے اطراف و اکنافِ عالم منور ہے۔ ویمن لیگ کے 37 ویں یومِ تاسیس پر دنیا بھر سے اس کی تمام تر وابستگان، عہدیداران اور کارکنان کو ہدیۂ تہنیت پیش کرتی ہوں۔

ڈاکٹر فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان)

منہاج القرآن ویمن لیگ اس دورِ زوال و انحطاط میں وہ شمعِ فروزاں ہے کہ جس کی تابندگی نے ذہنوں پہ چھائی گرد مٹا کر حقیقی اسلامی تعلیمات کا ادراک دیا ہے۔ ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے خواتین کو باشعور، باوقار اورخود مختار بنانے کے لئے دنیا بھر میں منعقد کردہ کیمپس، کانفرنسز اور حلقہ جات کی نظیر نہیں ملتی۔ ویمن لیگ سے وابستہ ہر بہن اور ہر بیٹی زندگی کے تمام تر شعبہ جات میں خود کو منوا کر ملک و ملت کا فخر ثابت ہوئی ہے۔ 37 ویں یومِ تاسیس پر معاشرے کی بہترین خواتین کو پروان چڑھانے پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو تہہِ دل سے سلام پیش کرتی ہوں۔

سدرہ کرامت علی (نائب صدر ویمن لیگ)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی صورت میں اُمتِ مسلمہ کے طبقۂ نسواں پر ایک احسانِ عظیم کیا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتینِ اسلام کو دینی، روحانی، اخلاقی، معاشرتی اور علمی تربیت بطریقِ احسن فراہم کر رہی ہے۔ خواتین کو اُن کے حقوق و فرائض اور تشکیلِ معاشرہ میں اُن کے کردار سے روشناس کروانے کا سہرا بھی ویمن لیگ کے سر ہے۔ سینتیس سال پر محیط ایک عہدِ لازوال پر ویمن لیگ سے وابستہ ہر فرد کو ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہوں۔

ام حبیبہ اسماعیل (ناظمہ زونز (بی)

تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کا منظم اور مربوط فورم ہے جو خواتین میں شعوری، علمی، فکری، اخلاقی اور روحانی اقدار کے احیاء کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اس فورم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین معاشرے میں اپنا مفید اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ تین دہائیوں میں شاندار تنظیمی و تحریکی کردار اور فکری و نظریاتی جد و جہد سے نہ صرف پاکستان میں ضلع لیول سے یونٹ بلکہ دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں اپنا مؤثر وجود قائم رکھے ہوئے ہے میں 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہر سطح پر خدمات سرانجام دینے والی بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ہمیں تادم آخر اس مصطفوی مشن کے ساتھ استقامت سے وابستہ رکھے آمین

ثناء وحید (ایڈیٹر دختران اسلام)

جنوری 1988 کے دن ہمارے عظیم قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھی جس کا مقصد سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا اور سید زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اور خواتین کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کےاس پرفتن دور میں منہاج القران ویمن لیگ ایک نعمت ہے۔

اللہ کے حضور اس بات پر شکر گزار ہوں کے میں اس قافلے کا حصہ ہوں جو علم کی طاقت اور نور کے ذریعے نسلوں کی زندگی بدل رہا ہے۔

محترمہ لبنیٰ مشتاق (ڈائریکٹر عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ)

منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام بہنوں کو صمیم قلب سے 37 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ چمنستانِ منہاج کا تابندہ ستارہ ہے جو معاشرے کی خواتین کے اندر دین کے فہم، خدمت دین کا جذبہ، مصطفوی معاشرے کے قیام اور شعور کو بیدار کرنے میں ہر لحظہ ہر قدم پر چمکتا نظر آتا ہے۔ عصر حاضر میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ کی پیروی کا علم اٹھائے ہوئے بطور خاتون دین اسلام کی آبیاری میں منہاج القرآن ویمن لیگ اپنی مثال آپ ہے دنیا میں اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر میں ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جو اس قافلے ( جس کی منزل مکین گنبدِ خضریٰ ہیں )میں شریک ہیں اور اپنے جذبوں کو زندہ رکھتے ہوئے خدمت دین میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ صحبت و تربیت شیخ میں اسی طرح ہمارے جذبوں کو تازگی اور حدت ملتی رہے جس سے خدمت دین اور اصلاح احوال امت کا علم بلند رہے اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی مقبول غلامی نصیب ہو۔ آمین

Ayesha Mubashir (Nazima department (A)

In the era of challenges, despair and agony, Minhaj-ul-Quran Women League is the perfect source of ideological, spiritual, emotional, and social rise with knowledge, peace and positivity. We proudly represent not only women of a specific region but also the women of globe. We stand by the suppressed. We always lend a helping hand to deprive. We intelligently collaborate to unite the scattered segments. Hence, we, through the multifunctional platform of Women League, always excel to the excellence of the social panorama.

Let's celebrate the 37th foundation day of Minhaj-ul-Quran Women League, join hand with us, and come step by step forward with us, as we are meant to lead.