تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اور حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے زیر سرپرستی حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف جامع المنهاج ( بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوتا ہے۔ تزکیہ نفس، اصلاح احوال، تو بہ اور آنسووں کی بستی شہر اعتکاف ہمیشہ سےتحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی و فکری اور تربیتی خطاب ہوئے۔ دنیا بھر سے تشنگان علم نے زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات کے موضوع سے متعلق اپنی پیاس بجھائی اور درج ذیل موضوعات پر 10 روز اپنی تربیت کا سامان کیا۔
- باب مدینۃ العلم
- والدین کے حقوق اور واجبات
- رویہ احسان۔ ہر ایک کے ساتھ بھلائی
- نرم گفتگو اور شائستہ کلامی
- معاشی تعاون اور معاشرتی توازن
- انسانی معاشرے کا قتل اور اس کی تباہ کاریاں
- پاک دامنی اور فاحشہ کاری
- اجتماعی اخلاقیات
علاوہ ازیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئر مین سپریم کو نسل اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن نے تربیتی لیکچرز دیئے۔ مزید ڈاکٹر غزالہ حسن قادری ممبر سپریم کو نسل، فضہ حسین قادری، ڈاکٹ فرح ناز، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی اور دیگر سکالرز کی معتکلفات کے ساتھ خصوصی نشستیں رہیں۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں ملک کے طول و عرض سے خواتین، طالبات اور ننھے معتکفین کی شرکت رہی، ویمن اعتکاف 2023 کی انتظامیہ کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، ہر سال کی طرح شعبہ ایگرز کے زیرِ اہتمام بچوں کے لیے دنیا کی واحد اعتکاف گاہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو مختلف دلچسپ سرگرمیوں کے زریعے عبادات اور اخلاق سکھائے گئے۔
اے امتی! کریم آقا ﷺ کی مجلس میں آجا
درج بالا عنوان کے تحت ویمن اعتکاف گاہ میں محافلِ ثنائے حبیبﷺ اور محافل زکر کا انعقاد کیا گیا جس میں ثناء خواں بہنوں نے درود و سلام اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی مدح سرائی کے ذریعے متعکفات کا تصورِ مدینہ باندھا۔ خواتین نے نہایت دلجمعی اور دلچسپی کے ساتھ محافل میں شرکت کی۔
محافل میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ درۃ الزہرہ کی خصوصی شرکت رہی۔
ویمن اعتکاف گاہ میں پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 30 تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں بنیادی دینی تعلیم، عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روز مرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے "حقوق و فرائض کا امتزاج اور اسلامی معاشرہ کا ارتقاء" کے عنوان سے روزانہ کی بنیاد پر حلقہ جات کا انعقاد کیا جاتارہا۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں ملک کے طول و عرض سے خواتین، طالبات اور ننھے معتکفین کی شرکت رہی، ویمن اعتکاف 2023 کی انتظامیہ کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، ہر سال کی طرح شعبہ ایگرز کے زیرِ اہتمام بچوں کے لیے دنیا کی واحد اعتکاف گاہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو مختلف دلچسپ سرگرمیوں کے زریعے عبادات اور اخلاق سکھائے گئے
حلقہ جات کے مضامین میں کلامِ الٰہی کو لحن داؤدی کے انداز میں پڑھنے کی مشقیں، بندگئ خدا کا خوبصورت قرینہ بصورت سنت نبوی ﷺ، نماز کو خشوع اور خضوع سے ادا کرنے کا طریقہ، پاکیزگی اور طہارت کا اسلامی نصاب، اور اللہ کی عبادات ازروئے کلام الہی کے موضات شامل رہے۔
حلقہ جات کو مراکز العلم کے نصاب کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ مذکورہ نشستوں میں 80 سکالرز نے بطور معلمات نےاپنے فرائض سر انجام دیے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئر مین سپریم کو نسل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ویمن اعتکاف سے خطاب کیے اور ویمن لیگ کی جملہ ذمہ داران کو خواتین اور بچوں کا خوبصورت اعتکاف سجانے اور بہترین انتظامات کرنے پر مُبارکباد دی۔
شہر اعتکاف میں خواتین کی اعتکاف گاہ کے جملہ انتظامات و انصرام کے لیے درج ذیل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں:
مرکزی کمیٹی:
نگران: محترمہ ڈاکٹر فرح ناز، محترمہ سدرہ کرامت
سر براہ: محترمہ ام حبیبہ اسماعیل
نائب سربراہان: محترمہ عائشہ مبشر، محترمہ لبنیٰ مشتاق
سیکرٹری: محترمہ انیلہ الیاس
ممبران مرکزی کمیٹی: محترمہ ڈاکٹر شاہدہ مغل، محترمہ شازیہ بٹ، محترمہ حمیرا ناز، ذیلی کمیٹیز کی سربراہان
قیادت شیڈول اور اجتماعی لیکچرز:
نگران: محترمہ انیلہ الیاس
انتظامی کمیٹی، کالج کوآرڈینیشن کمیٹی، ایم ایس ایم سسٹرز، ایگرز اعتکاف اور وائس ایکٹویٹیز:
نگران: محترمہ عائشہ مبشر
حلقہ جات، معمولات شیڈول، صلوٰۃ التسبیح و محفل ذکر نعت کمیٹیز:
نگران: محترمہ لبنیٰ مشتاق
تنظیمی اور مراکز علم ورکشاپس کمیٹی:
سربراہ: محترمہ انیلہ الیاس
نائب سربراہان: محترمہ ام حبیبہ اسماعیل، محترمہ عائشہ مبشر، محترمہ لبنیٰ مشتاق
سیکرٹری: محترمہ ہاجرہ قطب اعوان
رجسٹریشن والاٹمنٹ کمیٹی:
سر براہ: محترمہ انیلہ الیاس
سیکرٹری: محترمہ سیما قراۃ العین
ڈپٹی سیکرٹریز: محترمہ مصباح مصطفی، محترمہ صباء اسلم، محترمہ بتول مشتاق
بجٹ کمیٹی:
سربراہ: محترمہ انیلہ الیاس
انتظامی کمیٹی:
سربراہ: محترمہ عائشہ مبشر
سیکرٹری: محترمہ بتول مشتاق
استقبالیہ کمیٹی:
سربراہ: محترمہ نورین علوی
سیکرٹری: محترمہ بتول مشتاق
(30 رکنی کمیٹی)
DFAکمیٹی:
سربراہ: محترمہ فاطمہ سعید
سیکرٹری: محترمہ ہنیم مریاء
VIP کمیٹی:
سربراہ: محترمہ زینب ارشد
سیکرٹری: محترمہ حلیمہ سعدیہ
ریکارڈ کیپنگ:
سربراہ: سیما قراۃ العین
میڈیکل کمیٹی:
سربراہ: محترمہ ثناء وحید
سیکرٹری: ڈاکٹر مریم عائشہ
ڈپٹی سیکرٹریز: محترمہ سعدیہ نورین، محترمہ سامیہ اشرف
کوآرڈینیٹر: محترمہ شزہ
(22 رکنی کمیٹی)
سٹالز و کینٹین کمیٹی:
سربراہ: محترمہ ارشاد اقبال
(3 رکنی کمیٹی)
سیکیورٹی کمیٹی:
سربراہ: محترمہ فریدہ سجاد
نائب سربراہ: محترمہ طیبہ کوثر
سیکرٹریز: محترمہ مصباح کبیر، محترمہ حافظہ سرفراز، محترمہ روبینہ کوثر، محترمہ ریحانہ رشید
ڈپٹی سیکرٹریز: محترمہ مریم ذیشان، محترمہ فرح امیر، محترمہ زاہدہ پروین، محترمہ عائشہ صادق،محترمہ ریحانہ اشرف
خدمت (نگرانی معمولات ) کمیٹی:
سربراہ: محترمہ صائمہ نور
(50 رکنی کمیٹی)
پنڈال ڈسپلن کمیٹی:
سربراہ: محترمہ رافعہ عروج ملک
نائب سربراہ: محترمہ سمیعہ زاہد
سیکرٹری: محترمہ نصرت فاطمہ
(40 رکنی کمیٹی)
رابطہ و ملاقات کمیٹی:
سربراہ: محترمہ فاطمہ کامران
نائب سربراہ: محترمہ انعم اسد
سیکرٹری: محترمہ ثمن امین
(6رکنی کمیٹی)
Theme، ڈیکوریشن، گائیڈینس اینڈ روزانہ سٹیج تیاری کمیٹی:
سربراہ: محترمہ رافعہ عروج ملک
میس کمیٹی:
سربراہ: محترمہ حدیقہ بتول
سیکرٹری: محترمہ فاریہ منور
(90 رکنی کمیٹی)
صفائی کمیٹی:
سربراہ: محترمہ آصفہ صفدر
نائب سربراہ: محترمہ مریم تنویر
سیکرٹری: محترمہ مریم اقبال
(60 رکنی کمیٹی)
مرکزی کنٹرول روم کمیٹی:
سربراہ: محترمہ ارشاد اقبال
(3 رکنی کمیٹی)
سالانہ عالمی روحانی اجتماع کمیٹی:
سربراہ: محترمہ نورین علوی
سیکرٹری: محترمہ فہنیقہ ندیم
ڈپٹی سیکرٹری: محترمہ نعیمہ باسط، محترمہ نصرت رفیق
حلقہ جات کمیٹی:
سربراہ: محترمہ لبنیٰ مشتاق
نائب سربراہان: محترمہ سعدیہ الماس، محترمہ عائشہ قیوم
سیکرٹری: محترمہ حفصہ طاہرہ
(74رکنی کمیٹی)
باجماعت نماز و صلوٰۃ التسبیح:
سربراہ: محترمہ حافظہ سحر عنبرین
(3 رکنی کمیٹی)
محفل ذکرو نعت کمیٹی:
سربراہ: محترمہ عائشہ شبیر
سیکرٹری: محترمہ حافظہ سحر عنبرین
ممبر شپ و زکوٰۃ کولیکشن کمیٹی:
سربراہ: محترمہ صبا اسلم
سیکرٹری: محترمہ مصباح مصطفی
(4 رکنی کمیٹی)
ساؤنڈ سسٹم و اعلانات کمیٹی:
سربراہ: محترمہ مریم نوشاہی
(2رکنی کمیٹی)
پرنٹ میڈیا کمیٹی:
سربراہ: محترمہ ڈاکٹر جویریہ حسن
الیکٹرانک میڈیا:
سربراہ: محترمہ ہاجرہ قطب اعوان
سوشل میڈیا کمیٹی:
سربراہ: محترمہ جویریہ وحید
سیکرٹری: محترمہ انشراح نوید
آئی ٹی کمیٹی:
سربراہ: محترمہ حفصہ طاہرہ
کالج کوآرڈینیشن کمیٹی:
سربراہ: محترمہ عائشہ مبشر
ایم ایس سسٹرز کمیٹی:
نگران: ڈاکٹر شاہدہ مغل، محترمہ ڈاکٹر شازیہ بٹ
سربراہ: محترمہ آمنہ مغل
سیکرٹری: محترمہ ملائکہ احمد
ایگرز اعتکاف کمیٹی:
سربراہ: محترمہ ام کلثوم قمر
سیکرٹری: محترمہ سعدیہ احمد
(45رکنی کمیٹی)
WOICE کمیٹی:
سربراہ: محترمہ عائشہ مبشر
سیکرٹری: محترمہ مریم اقبال
منہاجینز کوآرڈینیشن:
سربراہ: محترمہ عائشہ شبیر
سیکرٹری: محترمہ مریم نوشاہی
وائنڈ اپ کمیٹی:
سربراہ: محترمہ ارشاد اقبال
نائب سربراہ: محترمہ سعدیہ احمد
سیکرٹری: محترمہ بتول مشتاق
(3 رکنی کمیٹی)
حلقہ جات کے مضامین میں کلامِ الٰہی کو لحن داؤدی کے انداز میں پڑھنے کی مشقیں، بندگئ خدا کا خوبصورت قرینہ بصورت سنت نبوی ﷺ، نماز کو خشوع اور خضوع سے ادا کرنے کا طریقہ، پاکیزگی اور طہارت کا اسلامی نصاب، اور اللہ کی عبادات ازروئے کلام الہی کے موضات شامل رہے
تحریک منہاج القرآن کا ایک امتیازی وصف یہ بھی ہے کہ اس نے فرد کے قلب پر دستک دی ہے اور حضور نبی اکرمﷺ کے چہارگانہ فرائض نبوت تلاوت قرآن، تزکیہ نفوس، تعلیم کتاب و حکمت کی پیروی کرتے ہوئے ہر محاذ پر جدوجہد کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے روحوں کا زنگ اتار کر دلوں کا میل اتارنے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی مقصد کے لیے جامع المنہاج میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اجتماعی اعتکاف کا غیر روایتی تصور بھی ہے۔