ڈپریشن سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

مسز ڈاکٹر ناز جاوید ضیاء

Depression کی تعریف : ڈپریشن مریض کی ایسی حالت ہے جس میں وہ ہر وقت مایوس رہتا ہے کوئی بھی خوشی اسے خوشی نہیں لگتی۔ دوسرے لفظوں میں مایوسی اور بے زارگی کا نام ڈپریشن ہے۔

علامات (Signs + Symptoms)

  1. اس میں مریض کی حالت بجھی بجھی رہتی ہے۔
  2. مریض کو بہت زیادہ نیند آتی ہے۔
  3. ہر وقت سستی اور کاہلی رہتی ہے۔
  4. کوئی بھی کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔
  5. انسان کی طبیعت مستقل مزاج جیسی ہوجاتی ہے۔ یعنی خوشی کے موقع پر بھی بجائے خوشی کے اظہار کے وہ مزید Tense ہوجاتا ہے۔

ڈپریشن کی دماغ میں تبدیلیاں: دماغ میں خاص قسم کی Chemical Changes ہوتی ہیں اور Neuro.Transmeter کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

وجوہات

  1. کسی قسم کا صدمہ ہو
  2. کوئی ناقابل برداشت نقصان ہوا ہو
  3. غربت اور معاشی معاملات
  4. بے روزگاری
  5. مہنگائی
  6. خواہشات
  7. بڑا کنبہ

ڈپریشن سے بچاؤ کے طریقے

  1. نماز پابندی سے ادا کریں۔
  2. قرآن کو ترجمہ سے پڑھیں اور سمجھیں (ترجمہ عرفان القرآن بہترین ترجمہ ہے)
  3. متوکل رہیں۔
  4. آمدن سے زیادہ خرچ نہ کریں۔
  5. سادہ زندگی بسر کریں۔

اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔ سماجی اور فلاحی کاموں میں حصہ لیں۔ لوگوں کو ناراض نہ کریں جہاں تک ہوسکے کسی کی مدد کرکے دل کو سکون پہنچائیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا ضمیر مطمئن ہوجائے گا۔ والدین کی خدمت کریں۔ ان کی حکم عدولی نہ کریں۔ ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوگا اور جس انسان سے اللہ راضی ہوجائے اسے زندگی میں کوئی دکھ نہیں اور کوئی کمی نہیں۔ مصائب سے مت گھبرائیے کیونکہ ستارے ہمیشہ اندھیرے میں چمکتے ہیں۔