بحمداللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی زیرسرپرستی جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ لاہور میں شہراعتکاف آباد ہو رہا ہے۔ وہ ہزارہا خوش نصیب معتکفین جو اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے ان کیلئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ جملہ معتکفین پران ہدایات کی پابندی لازمی ہوگی۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔
اس سال تنظیمی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اس لئے تنظیمی ذمہ داران بھرپور شرکت فرمائیں۔
1۔ اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام
- بروقت ایڈوانس بکنگ کروالی جائے۔ اعتکاف رجسٹریشن فیس 700 روپے ہے۔
- اپنے ہمراہ ضروری سامان لائیں۔
- CDs، کتب، کیسٹ کی خریداری کیلئے رقم ضرور ساتھ لائیں۔ مگر رقم اعتکاف گاہ میں موجود بینک میں جمع کروائیں۔
- اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
- خواتین چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔
- امیر حلقہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کو تیارکر کے لائیں۔
- مقامی تنظیم کے ذریعے قبل از وقت مرکز کو اطلاع کریں تاکہ انتظامات بہتر ہو سکیں۔
- اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔
- ہر معتکف کے لئے لازمی ہے کہ متعلقہ تنظیم سے تحریراً سیکیورٹی کلیرنس لے کر آئے۔
2۔ اعتکاف گاہ میں آتے وقت
- بروقت آمد (ہجوم اور پریشانی سے بچنے کیلئے 20 رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
- سکیورٹی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
- 20 رمضان المبارک ٹوکن کے بغیر کسی شخص کو اعتکاف گاہ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی لہٰذا جنہوں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہے وہ بھی اپنا ٹوکن ساتھ لائیں۔ بغیر ٹوکن Entry نہیں ہو سکے گی۔
- سیکورٹی کے پیش نظر 20 رمضان المبارک انٹری کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے ہر شخص اپنی اور اپنے سامان کی خود چیکنگ کروائے۔
- موبائل فون اور قیمتی اشیاء بنک میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔
- اس سال اعتکاف گاہ میں موبائل Jammer لگائے جائیں گے۔ اس لیے موبائل لانے سے اجتناب کریں۔ البتہ PCO کی سہولت دستیاب ہو گی۔
3۔ دوران اعتکاف
- معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون لازم ہو گا۔
- آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Fresh ہو کر معمولات سرانجام دے سکیں۔
- دیگر معتکفین کے آرام کا خیال رکھیں، خاص طور پر بزرگوں کا خیال رکھیں اور اعتکاف گاہ میں موجود سہولیات کے استعمال کے لئے بزرگوں کو ترجیح دیں۔
- مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرب الہی بغیر مشکلات اور صبر کے ممکن نہیں، اس لیے دس روز پیش آنے والی مشکلات کو صبر و تحمل سے برداشت کریں۔
- کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شور شرابہ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
- قرآن و حدیث کی روشنی بکھیرتا ہوا قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اس کو کسی قیمت پر Miss نہ کریں۔
- اعتکاف ایک ایسی سنت ہے جس میں اس کی روح کو مدنظر رکھنا لازمی امر ہے۔ لہذا اعتکاف میں تفریح کیلئے نہ آئیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کے حصول اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جملہ تقاضے پورے کریں۔
- ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں نیز باہمی مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لے کراعتکاف میں آئیں۔
- اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
- جن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب، خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
- صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
- کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
- سکیورٹی کے پیش نظر اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک فرد یا لاوارث سامان / شاپنگ بیگ، تھیلا وغیرہ دیکھنے کی صورت میں فوری انتظامیہ کو اطلاع کریں۔
- انتظامیہ کی طرف سے جاری فیڈ بیک پرفارمہ اور کوائف فارم ضرور پر کریں۔
4۔ واپسی
- واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں۔
- منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26 رمضان المبارک تک فراہم کر دیں۔
- اپنا مکمل سامان ساتھ لے کر جائیں (حضور شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs، کتب اور کیسٹس زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے کر جائیں)
- اپنے حلقے کی صفائی ضرور کر کے جائیں کیوں کہ عید کے فوراً بعد سکول کے ننھے منے طلباء نے تعلیم کیلئے یہاں آنا ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ
مرکزی کمیٹی شہر اعتکاف 2009ء
1۔ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (نگران) 2۔ محترم شیخ زاہد فیاض (سربراہ) 3۔ محترم
جواد حامد (سیکرٹری)
4۔ محترم عاقل ملک (نائب سربراہ) 5۔ محترم شاہد لطیف (نائب سربراہ) 6۔ محترم احمد
نواز انجم (نائب سربراہ)
7۔ محترم ملک شمیم احمد نمبردار (نائب سربراہ) 8۔ محترم رانا محمد ادریس (نائب
سربراہ) 9۔ محترم حاجی محمد اسحاق (نائب سربراہ)
10۔ محترم ساجد محمود بھٹی (نائب سربراہ) 11۔ محترم شہزاد رسول قادری (ڈپٹی
سیکرٹری)
12۔ محترم ڈاکٹر قاشر رفیق (ڈپٹی سیکرٹری) 13۔ محترم سیف اللہ بھٹی (ڈپٹی سیکرٹری)
منجانب :
(محمد جواد حامد)
ناظم اجتماعات وسیکرٹری اعتکاف2009ء
0333.4244365
رفقاء و تنظیمات متوجہ ہوں!
جن رفقاء کی رفاقت موبائل فون کے رواج پذیر ہونے سے پہلے کی ہے اور ان کے موبائل نمبرز مرکز کے ریکارڈ پر نہیں ہیں۔ وہ احباب اپنے رفاقت نمبر اور اپنے نام کے ساتھ اپنا موبائل نمبر نظامت ہذا کو درج ذیل سیل نمبر پر SMS کر دیں یا کال کرکے نوٹ کروا دیں۔ آپ اپنے نمبرز تحریراً یا اپنی تنظیم کی معرفت بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ نیز ممبر شب سے متعلقہ معلومات اور شکایات کیلئے بھی انہی فون نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
042.111.140.140 Ext-139 Cell : 0300-4432717 For SMS Only 0312-4432717
منجانب : سرفراز احمد خان (ناظم ممبر شپ تحریک منہاج القرآن) 365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور