1۔ ایف۔ ا ے مع درس نظامی
د و رانیہ : دو سال
اہلیت : میٹرک پاس
دو سال کے اس کورس میں ایف۔ اے کے ساتھ درس نظامی کا ابتدائی کورس کرایا جاتا ہے۔
درس نظامی کے مضامین : عربی گرامر ( صرف و نحو)، حدیث، تفسیر، عقائد، سیرت، تصوف اورتجوید و قرات۔
اضافی مضامین : عربی تکلم، انگلش لینگوئج، کمپیوٹر، فن تقریر و تحریر۔
2۔ B.S شریعہ اینڈ لاء
دورانیہ : پانچ سال (سمسٹر سسٹم)
اہلیت : انٹرمیڈیٹ (ایف۔ اے، ایف۔ ایس سی، آئی
کام)
یہ کورس عالمی سطح کے تعلیمی اداروں کی طرز پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کی ڈگری بی۔ اے ایل ایل بی اور ایم۔ اے اسلامیات کے برابر ہے۔
ملازمت کے مواقع
- اس ڈگری کے حامل افراد اسلامیات کے لیکچرر کی پوسٹ کے اہل ہوتے ہیں۔
- وکالت کے شعبہ کو اپنا سکتے ہیں کیونکہ یہ ڈگری بی اے۔ ایل ایل بی کے برابر ہے۔
- آزاد کشمیر میں تحصیل / ضلع قاضی کی پوسٹ کے لیے بھی اہل ہیں۔
مضامین
پہلے دو سال میں بی۔ اے کے تمام لازمی و اختیاری مضامین کے ساتھ ساتھ اسلامیات کے متعلقہ اضافی مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔ باقی تین سال میں پاکستان بار کونسل کا منظور شدہ نصاب اور اس کے ساتھ اسلامی قانون تفصیل کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ اسلامی اور مغربی قوانین کا تقابلی جائزہ اور اسلامی قوانین کی خصوصیات بطور خاص نصاب کا حصہ ہوں گی۔ اس ڈگری کا حامل اسلامی اور مغربی قوانین کا ماہر ہو گا۔
اضافی مضامین : عربی تکلم، انگلش لینگوئج، کمپیوٹر، فن تقریر وتحریر۔
3۔ B.S اسلامک سٹڈ یز / عریبک
دورانیہ : چار سال (سمسٹر سسٹم)
اہلیت : انٹرمیڈیٹ (ایف۔ اے، ایف۔ ایس سی، آئی کام)
یہ کورس ابھی تک پاکستان میں صرف چند ایک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کرایا جاتا ہے۔ یہ چار سالہ پروگرام ہے اور اس کی ڈگری ایم۔ اے اسلامیات / عریبک کے برابر ہے۔
مضامین
پہلے دو سال میں بی۔ اے کے تمام لازمی و اختیاری مضامین پڑھائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شریعہ / اسلامیات کے متعلقہ اضافی مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔ باقی دو سال میں پڑھائے جانے والے نصاب کی تفصیل درج ذیل ہے :
عربی گرامر، علوم القرآن، علوم الحدیث، علوم الفقہ، تقابل ادیان، سیرت، تاریخ اسلام، اسلام کا معاشی نظام، اسلام کا سیاسی نظام، دعوۃ و ارشاد / تطبیق القواعد، عربی انشاء و محادثہ، قدیم و جدید عربی نثر، قدیم و جدید عربی شاعری، علوم اللسان، تاریخ ادب عربی، بحث و تحقیق وغیرہ۔
اضافی مضامین : عربی تکلم، انگلش لینگوئج، کمپیوٹر، فن تقریر و تحریر۔
4۔ شریعہ اینڈ لاء (ایوننگ، مارننگ کلاسز)
دورانیہ : تین سال
اہلیت : بی۔ اے
اس کورس میں پاکستان بار کونسل کے منظور شدہ نصاب کے ساتھ ساتھ اسلامی قانون تفصیل کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ اسلامی اور مغربی قوانین کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا جائے گا اور اسلامی قوانین کی خصوصیات بیان کی جائیں گی۔ اس ڈگری کا حامل اسلامی اور مغربی قوانین کا ماہر ہو گا۔ اس ڈگری کے حاملین وکالت کا شعبہ اختیار کر سکتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے لیے کسی بھی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کر سکتے ہیں۔
5۔ B.Ed (ایوننگ، مارننگ کلاسز)
دورانیہ : ایک سال
اہلیت : بی۔ اے
6۔ M. A اسلامیات / عریبک مع ڈپلومہ درس نظامی
دورانیہ : دو سال (سمسٹر سسٹم)
اہلیت : بی۔ اے
دو سالہ اس پروگرام میں ایم۔ اے اسلامیات / عریبک کے منہاج یونیورسٹی کے مقررہ نصاب کے علاوہ درس نظامی کا منتخب نصاب پڑھایا جائے گا۔ مضامین کی تفصیل درج ذیل ہے :
عربی گرامر، علوم القرآن، علوم الحدیث، علوم الفقہ، تقابل ادیان، سیرت، تاریخ اسلام، اسلام کا معاشی نظام، اسلام کا سیاسی نظام، دعوۃ و ارشاد، فرق باطلہ، استشراق، جدید فقہی مسائل، عالم اسلام کے مسائل اور ان کا حل، علم الکلام، اسلام اور فلسفہ، اسلام اور سائنس، بنیادی انسانی حقوق۔ اسلامی قانون کے مآخذ اور اسکی خصوصیات، اسلامی قانون وصیت، اسلامی قانون وراثت۔ افتاء نویسی / تطبیق القواعد، عربی انشاء و محادثہ، جدید و قدیم عربی نثر، جدید و قدیم عربی شاعری، علوم اللسان، تاریخ ادب عربی، بحث و تحقیق۔
اضافی مضامین : عربی تکلم، انگلش لینگوئج، کمپیوٹر، فن تحریر و تقریر۔
7۔ M.Phil اسلامک سٹڈیز / عریبک (ایوننگ، مارننگ کلاسز)
دورانیہ : دو سال (سمسٹر سسٹم)
اہلیت : ایم۔ اے اسلامیات / عریبک یا کسی تسلیم شدہ
ادارے سے الشھادۃ العالمیۃ
پہلے دو سمسٹرز (ایک سال) میں HEC کا مقررہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ آخری دو سمسٹرز (ایک سال) میں طالب علم تحقیقی مقالہ لکھے گا۔
8۔ M.Phil Leading To Ph.D (اسلامک سٹڈیز / عریبک) (صبح و شام کلاسز)
اہلیت : ایم۔ اے اسلامیات / عریبک یا کسی تسلیم شدہ ادارے سے الشھادۃ العالمیۃ
پہلے دو سمسٹرز (ایک سال) میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کا مقررہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ آخری دو سمسٹرز (ایک سال) میں طالب علم تحقیقی مقالہ لکھے گا۔
سمسٹرز اور Comprehensive Examination میں %80 نمبر حاصل کرنے کی صورت میں طالب علم دو سمسٹرز (ایک سال) کا مزید کورس ورک کرے گا اور پھر اس کے بعد چار سمسٹرز (دو سال) میں پی ایچ۔ ڈی کا تحقیقی مقالہ لکھے گا۔
9۔ Ph.D اسلامک سٹڈیز / عریبک (صبح و شام کلاسز)
دورانیہ : تین سال (سمسٹر سسٹم)
اہلیت : ایم۔ فل اسلامیات/ عریبک
پہلے دو سمسٹرز (ایک سال) میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کا مقررہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ آخری چار سمسٹرز (دو سال)میں طالب علم تحقیقی مقالہ لکھے گا۔
10۔ M.Phil اور Ph.D پروگرام کی خصوصیات
- انتہائی مناسب فیس
- اسلامی موضوعات پر مبنی عظیم الشان لائبریری
- لائبریری میں ریسرچ سکالرز کے لیے علیحدہ کیبن اور کمپیوٹر کے استعمال کی سہولت
- ایئرکنڈیشنڈ کلاس رومز
- پوری دنیا میں موجود کمپیوٹرائزڈ اسلامک لٹریچر تک رسائی اور رہنمائی
- ماہر اساتذہ سے ہمہ وقت رہنمائی کی سہولت
نوٹ : یہ امر باعث مسرت ہے کہ منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام M.Phil اسلامیات اور عربی کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں 12 سکالرز مورخہ 20 اپریل 2009ء کو اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کر کے M.Phil کی ڈگری کے اہل قرار پائے ہیں۔ اس حوصلہ افزاء کامیابی کے بعد Ph.D پروگرام کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
برائے رابطہ : 365 ایم۔ ماڈل ٹاؤن لاہور Ph.No : 042-35176670, 35169120