منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گذشتہ ماہ مئی اور جون 2009ء میں یورپ کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے یورپین کونسل کے عہدیداران کے ہمراہ فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، یونان اور سپین میں دعوتی، تربیتی اور تنظیمی پروگرامز میں خصوصی شرکت کی۔ اس دورہ کی مختصر رپورٹ نذرِ قارئین ہے :
فرانس (رپورٹ : راؤ خلیل احمد)
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کے سالانہ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس پہنچے۔
بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس چودھری محمد سعید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے جب کہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل اور ڈائریکٹر منہاج القرآن ناروے علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت فرمائی۔
پروگرام میں تلاوت کلامِ پاک کی سعادت حنیف مغل اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اعزاز صدر منہاج نعت کونسل مرکز سارسل، محمد زاہد کو حاصل ہوا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری منہاج القرآن فرانس رانا فیصل علی قادری نے ادا کیے۔ مہمانان گرامی کے علاوہ صدر ادارہ عبدالجباربٹ، سرپرست یورپین کونسل حاجی گلزار احمد، صدر مجلس شوریٰ چودھری محمد سعید اور ڈائریکٹر MWF یورپ علامہ حافظ اقبال اعظم بھی سٹیج پر تشریف فرما تھے۔ اس موقع پر محترم علامہ حسن میر قادری نے تربیتی اور فکری خطاب کیا۔
بعد ازاں منہاج القرآن فرانس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن فرانس کی کارکردگی کو سراہا۔
بیلجیم (رپورٹ : حافظ محمد اقبال اعظم)
مورخہ 29 مئی بروز جمعہ مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی MWF یورپ کے ڈائریکٹر محترم علامہ حافظ اقبال اعظم اور محترم شیخ محمد ارشد (ممبر شوریٰ فرانس) کے ہمراہ دعوتی و تنظیمی دورہ پر بیلجیم پہنچے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر برسلز میں محترم محمد شرافت (صدر منہاج القرآن بیلجیم)، ناظم محمد جابر، صوفی محمد صدیق، میاں ذوالفقار اور جملہ تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بیلجیم مرکز پر ہونے والے مختلف تنظیمی، تحریکی، دعوتی اور تربیتی حوالے سے ہونے والے کام سے متعلق تنظیمی عہدیداران نے بریفنگ دی۔ بعد ازاں محترم ناظم اعلیٰ نے مرکز کے تحت مختلف تعلیمی اور فلاحی منصوبہ جات اور دعوتی و تنظیمی امور کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیلجیم میں منہاج القرآن کے پیغام محبت و امن کو عام کرنے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ اور اعتراضات و الزامات کا مدلل جواب دینے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر بیلجیم مرکز پر ہر ماہ محترم علامہ حافظ اقبال اعظم کے درس قرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جملہ CD's، Books پر مشتمل لائبریری کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
ہالینڈ
بیلجیم کے کامیاب دورہ کے بعد ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی دیگر یورپین عہدیداران کے ہمراہ تنظیمی اور دعوتی دورہ پر دی ہیگ (ہالینڈ) پہنچے۔ اس موقع پر منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر انتظام رفقاء اور تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن دی ہیگ محترم سید مقصود شاہ، محترم قاری حبیب الرحمن، محترم علامہ احمد رضا، محترم مرزا صغیر، محترم چوہدری خالد، محترم سید رضوان شاہ، محترم نوازش علی، یوتھ لیگ کے ممبران اور جملہ تحریکی ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔
استقبالیہ کلمات کے بعد محترم ناظم اعلیٰ نے تحریک منہاج القرآن کے فکری، نظریاتی، تربیتی اور اخلاقی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی اور اسلام کی روشن تعلیمات کو موثر انداز میں پہنچانے اور مصطفوی مشن کے دعوتی پیغام کے ابلاغ کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی CD's اور Books کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لئے ایک خصوصی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر دی ہیگ مرکز پر شیخ الاسلام کی جملہ کتب و کیسٹ پر مبنی عظیم الشان لائبریری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ بعد ازاں ویمن لیگ یوتھ سسٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی۔ بعد ازاں MYL کے صدر مرزا فیصل، محمد مرزا، تسنیم صادق اور MYL کے ممبران نے خصوصی ملاقات کی ناظم اعلیٰ نے ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کو سراہا۔
٭ روٹر ڈیم : ہالینڈ کے اس دورہ کے دوران مرکزی قائدین نے منہاج القرآن روٹر ڈیم کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ محترم ڈاکٹر عابد عزیز خان سرپرست MWF یورپ، محمد ناظم، راجہ رفاقت، افتخار احمد اور دیگر عہدیداران نے مرکزی قائدین سے مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر عابد عزیز خان کی MWF کے لئے خدمات کو سراہا گیا۔
جرمنی
محترم ناظم اعلیٰ، محترم علامہ حافظ اقبال اعظم، محترم محمد نعیم چوہدری سینئر صدر یورپین کونسل، حاجی غلام حیدر ممبر مجلس شوریٰ فرانس کے ہمراہ ہالینڈ سے فرینکفرٹ جرمنی پہنچے۔ اس موقع پر منہاج القرآن فرینکفرٹ مرکز پر جملہ تنظیمی عہدیداران صدر فرینکفرٹ شبیر احمد ناظم، نذیر احمد، علامہ ناصر قیوم، امیر تحریک محمد افضل قادری، محترم محمد صغیر (سابق صدر)، چوہدری فاروق اور دیگر عہدیداران کے ساتھ خصوصی تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ فرینکفرٹ مرکز پر ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق علامہ حافظ ناصر قیوم اور صدر شبیر احمد نے بریفنگ دی۔
اس میٹنگ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی میں بچوں کی تعلیم و تربیت، مشن کے دعوتی کام کو مزید موثر بنانے، CD's اور کتب کا سٹال اور مجلس مشاورت میں بہتری کے اقدامات کے حوالے سے فیصلہ جات کئے گئے۔
٭ اینی پتال : جرمنی میں منہاج القرآن کا دوسرا مرکز اینی پتال ہے۔ یہاں پر محترم زاہدالحق، چودھری مظہر صاحب کی سرپرستی میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ چودھری مظہر، زاہدالحق، حاجی ارشد حسین اور دیگر عہدیداران و کارکنان کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا اور مرکزی قائدین کو اینی پتال مرکز پر ہونے والی دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی۔ محترم ناظم اعلیٰ نے جملہ عہدیداران کو مختلف تنظیمی، تحریکی، انتظامی امور سے آگاہ کیا۔
اٹلی
محترم ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر یورپین کونسل سید ارشد شاہ اور سینئر نائب صدر منہاج القرآن یورپین کونسل چوہدری محمد نعیم نے مورخہ 6 جون سے 9 جون تک اٹلی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی تنظیم سازی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ محترم منشاد احمد گوندل، محترم سمیع اللہ وڑائچ، حاجی خالد، محمد علی بھاگت، صوفی محمد اشرف، سرفراز احمد، شکیل احمد اور دیگر عہدیداران نے بھی ملاقات کی۔ اجلاس میں اٹلی میں منعقد ہونے والی تین روزہ ورکشاپ ’’European Workshiop on Peace and integration‘‘ کی تیاریوں اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جس میں جملہ یورپین تنظیمات کے عہدیداران، وابستگان شرکت کریں گے۔ اس دورے میں محترم ناظم اعلیٰ نے اٹلی تنظیم کے عہدیداران اور مجلس شوریٰ کے عہدیداران سے بھی خصوصی طور پر ملاقات کی اور مشن کے پیغام کو عام کرنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
آسٹریا (رپورٹ : محمد نعیم رضا)
محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کے تنظیمی دورے کے دوران اٹلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد9 جون 2009ء بروز منگل آسٹریا تشریف لائے۔ بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ایگزیکٹیو، مجلس شوری اور دیگر رفقاء و وابستگان کے ساتھ صدر منہاج القرآن آسٹریا خواجہ محمد نسیم کی زیر صدارت خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ امیر تحریک آسٹریا حفیظ اللہ قادری نے تلاوت اور نعت شریف کی سعادت حاصل کی۔ راقم (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا) نے اپنی تنظیم کی مختصر کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل وہ واحد تنظیم ہے جس کے دامن میں روحانیت، علم، تحقیق، تربیت، سائنس، معیشت، معاشرت، مذہب، تعلیم، ٹیکنالوجی، فلاح انسانیت اور خدمت انسانیت کے سارے شعبوں میں احیائے اسلام کا کام منظم طریقے سے انجام دیا جارہا ہے۔ آسٹریا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کومنظم انداز میں آگے بڑھانے میں خواجہ محمد نسیم، جذبہ انٹرنیشنل کے بیورو چیف محمد اکرم باجوہ، ملک امین اعوان، حفیظ اللہ قادری، محمد نعیم رضا اور دیگر اراکین اور وابستگان کا بہت اہم کردار ہے۔
یونان (رپورٹ : ملک نسیم اعوان)
محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور محترم نعیم چوہدری 10 جون کو آسٹریا سے اپنے تین روزہ دورہ پر یونان تشریف لائے۔ اس موقع پر سرپرست منہاج القرآن ماسٹر محمد رفیق اعجاز سرپرست غلام نبی بھٹی صدر عامر علی قادری ناظم، غلام مرتضیٰ قادری، امیر، علامہ شہباز احمد صدیقی، ناظم رابطہ (زیب الحسن قادری) اور دیگر عہدیداران کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ بعد ازاں مرکزی قائدین نے ایمبیسی آف پاکستان کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ایگزیکٹو احباب سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں اور اسلام کے پیغام محبت و امن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں نیکیا، تھیوا اور اینوفیتا میں موجود منہاج القرآن کے مراکز پر متعدد تربیتی نشستوں میں خصوصی شرکت کی۔
بعد ازاں مرکز رہندی میں ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی جس میں تحریک منہاج القرآن یونان کی نئی ایگزیکٹو باڈی، مجلس شوریٰ کے صدر اور مصالحتی کونسل کی باڈی کے لئے مشاورت کی گئی۔ جس کے مطابق صدر منہاج القرآن جاوید اقبال اعوان ناظم۔ رمضان علی قادری، خزانچی محمد آصف، مصالحتی کونسل کے صدر غلام مرتضیٰ قادری، ناظم رانا محمد وقار، سرپرست سید محمد جمیل حسین شاہ، مجلس شوریٰ کے صدر حاجی شفیق اعوان، عامر علی قادری، سرپرست غلام نبی بھٹی اور سرپرست تحریک منہاج القرآن ماسٹر محمد رفیق اعجاز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
سپین (نوید احمد اندلسی )
14 جون بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، منہاج یورپین کونسل کے سنیئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری اور محترم حافظ محمد اقبال اعظم بارسلونا اور سپین کے تنظیمی دورہ پر پہنچے۔ منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج القرآن بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، ممبر مصالحتی کونسل محمد نذیر اداسی، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق، سیکریٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان، نمائندہ بادالونا محمد عدنان اعظم کیانی، ظل حسن، یوسف بلال، خرم شبیر اور دیگر رفقاء و اراکین نے مرکزی قائدین کے ساتھ خصوصی تنظیمی و تربیتی نشست کا اہتمام کیا جس میں ناظم اعلیٰ نے بریفنگ دی۔
٭ 15جون بروز پیر کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے یورپین اور سپین کے عہدیداران کے ہمراہ سپین کے علاقے کتالونیا کی Directora General d' Afers Religiosos ڈائریکٹر جنرل برائے مذھبی امور محترمہ Montserrat Coll سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکشن جنرل برائے مذھبی امور کے سیکریٹریAgusti بھی موجود تھے۔ ناظم اعلیٰ نے مرکز منہاج القرآن اور دنیا بھر میں جاری منہاج القرآن کے منصوبہ جات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تفصیلی تعارف کرایا۔
٭ بعد ازاں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے سپین کے علاقے کتالونیا کی سوشلسٹ پارٹی (PSC) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کی اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے حوالے سے موضوعات زیر بحث آئے۔ میٹنگ میں کتالان سوشلسٹ پارٹی کی نمائندگی پارٹی کے (ناظم تنظیمات)سیکریٹری آرگانیزیشن Jose Maria Sala نے کی۔