بنگلہ دیش : (محمد ابوالکلام)
سلسلہ اشرافیہ کی عظیم روحانی شخصیت اور موجودہ سرپرست حضرت پیر شاہ صوفی اشرف الاشرفی الجیلانی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران منہاج القرآن مرکز کا دورہ کیا۔ منہاج ساؤتھ ایشیئن کونسل کے صدر اور منہاج القرآن بنگلہ دیش کے امیر صوفی میزان الرحمن، جنرل سیکرٹری محمد ابوالکلام، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر سیف الاعظم بابر اور دیگر ممبران نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صوفی میزان الرحمن نے معزز مہمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں منہاج القرآن کے کام کے حوالہ سے بریفنگ دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بطور تحفہ پیش کیں۔ حضرت پیر شاہ صوفی اشرف الاشرفی الجیلانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ مسلمانوں کے لئے اللہ رب العز ت کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ وہ اس وقت اسلام کی جو خدمت کر رہے ہیں ا سکی مثال نہیں ملتی خاص طور پر دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے بارے میں ان کی طرف سے دیا جانے والا فتوی پوری دنیا کے لئے ایک عظیم دستاویز ہے۔ میں شیخ الاسلام سے بہت محبت کرتا ہوں اور میں نے اپنے جملہ مریدین اور متوسلین کو یہ ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ منہاج القرآن کے ہر پروگرام میں شرکت کیا کرو۔
فرانس : ( محمد علی رضا)
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس کی صدرات حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ محفل میں گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی۔ فیضان علی، نعمان صابر، اشتیاق احمد، ارشد حسین، راجہ رضوان اور زاہد محمود چشتی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹرعلامہ چودھری رازق حسین نے درود وسلام کی فضیلت احادیث مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں گفتگو کی۔
یونان : (زیب الحسن قادری)
منہاج القرآن ریندی (یونان) کے زیراہتمام آل یونان عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا وقاراحمد خان (صدر منہاج القرآن یونان ) نے کی۔ ان کے علاوہ سینئر نائب صدر جاوید اقبال اعوان، صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن یونان سید محمد جمیل شاہ، ناظم الحاج محمد شفیق اعوان، ناظم تعلیمات عبدالجبار سلہری، ناظم رابطہ شاہد بٹ، جاوید اقبال لائبریرین، ناظم دعوت آصف قادری، صدر منہاج یوتھ لیگ عادل شہزاد، کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے راجہ مجاہد جرال، فیصل آباد ویلفیئر سوسائٹی کے چودھری محمد ندیم اور چیف ایڈیٹرہفت روزہ آواز انٹرنیشنل یوسف چودھری محفل کے مہمان گرامی تھے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت علامہ محمد نوا ز ہزاروی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی)نے حاصل کی۔ قاری محمد اکرم زاہد نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ ملک نسیم اعوان، امیر حسین، ظفر اقبال اعوان، ناصر اکبر، عادل، شکیل احمد، رزاق الف سینا، شوکت علی الف سینا، اشرف چشتی، ندیم عباس، چودھری انصر، عبدالجبار، عبدالوہاب، چودھری محمد اسلم، تیمو رعلی، عابد کپسیلی، باقر چغتائی، محمد اعجاز، فیاض گوہر، محمد عمران قادری کپسیلی، دانش بشیر کپسیلی، محمد یوسف چودھری، محمد افضال ماراتھونا، اور حق نواز ماراتھونا نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔
ناروے : (عقیل قادر)
گذشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی، مذہبی اور شوبز سے منسلک شخصیات نے منہاج لائبریر ی نارے کا وزٹ کیا اور ناظم لائبریری عقیل قادر سے اوسلو میں ملاقات کی۔ ان شخصیات میں پاکستان عوامی لیگ کے صدر شیخ رشید احمد، پاکستان کے معروف گلوکار فاخر احمد، ٹی وی اینکر اور نقیب تسلیم احمد صابری، مشہور نعت خوان الطاف حسین شاہ کاظمی اوریورپ کے مشہور نعت خواں Martis Kurtis شامل ہیں۔ ان شخصیات کو منہاج لائبریری ناروے کا وزٹ کرایا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کی سرگرمیوں کے حوالے سے ان مہمانان گرامی کو بریفنگ دی گئی بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف لکھا گیا فتوی اور دیگر کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام کی ملک پاکستان میں اور عالمی سطح پر خدمات کو سراہا۔
سوئٹزرلینڈ : (شبیر گوندل)
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیراہتمام سید ظفر علیشاہ کی رہائش گاہ پر ماہانہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت زاہد فاروق نے کی۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک کی سعادت راجہ ارشد نے حاصل کی جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت محمد شبیر قادری نے پیش کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء میں زاہد فاروق، سعید اقبال قادری، فیاض احمد میر، محمد شبیر قادری، بلال احمد، راجہ ارشد اور علامہ جابر حسین منڈیر نے شرکت کی۔ علامہ جابر حسین منڈیر نے تنظیمی نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور کارکنوں کی تربیت کے لئے جملہ امور پر سیر حاصل گفتگو کی اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء نے بحث کے دوران اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور متفقہ فیصلہ جات کئے گئے۔ پروگرام میں سرگرم کارکنوں عارف بٹ، راجہ ارشد، ملک اقبال، لالہ غضنفر، میاں برادران، آفتاب احمد اور ظفر شاہ کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا۔
TMQ پنجاب
(رپورٹ : سید توقیر الحسن گیلانی۔ ناظم TMQ پنجاب )
گذشتہ ماہ تحریک منہاج القرآن (پنجاب) کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت محترم احمد نواز انجم صاحب (امیر پنجاب) نے کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے نائب ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ فیصلہ جات اور ان پر عمل در آمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں زکوٰۃ مہم، عشر مہم، اعتکاف مہم اور خدمت دین فنڈ، پر ضروری فیصلہ جات کے بعد ماہانہ کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
تمام صوبائی عہدیداران نے اپنی زیر نگرانی تحصیلات کی کار کردگی رپورٹس محترم امیر پنجاب کو پیش کیں موصولہ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا محترم سردار عمر دراز خان سیہڑ 301% کارکردگی کے ساتھ صوبائی تنظیم میں سر فہرست رہے اور MAN OF THE MONTH کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح تحصیلی تنظیمات میں راجن پور تنظیم 827% کارکردگی کے ساتھ پنجاب بھر میں سر فہرست رہی اور HSIL OF THE MONTH TE کا اعزاز حاصل کیا۔ پورے ہائوس کی طرف سے محترم سردار عمر دراز خان کو اور راجن پور تنظیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
بعد ازاں محترم امیر پنجاب نے ضلعی ورکرز کنونشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی کہ پنجاب کے تقریبا 80% اضلاع میں ضلعی کنونشنز منعقد ہو چکے ہیں جس میں کارکنان اور تنظیمات نے اجتماعی اور انفرادی طور پر اچھی کارکردگی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں درج ذیل تنظیمات کو دوران اعتکاف حسن کارکردگی کی شیلڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا :
- وہ تنظیمات جن کے رفقاء کی مجموعی تعداد کم از کم 200 اور ریگولر رفاقت کی شرح کم از کم 40% ہو۔
- وہ تنظیمات جن کی یوسی تنظیمات 100% ہوں۔
- وہ تنظیمات جنہوں نے مارچ تا جون 2012ء صوبائی تنظیم کی طرف سے ملنے والے ٹارگٹس 100% حاصل کئے ہوں۔
بعد ازاں صوبائی تنظیم نے محترم امیر پنجاب کی قیادت میں محترم ڈاکٹر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری صاحب سے اجتماعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحریک منہاج القرآن پنجاب کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ جس پر صاحبزادہ صاحب نے صوبائی تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوبائی تنظیم کو ہدایات جاری کیں کہ
٭ ہر تحصیل میں منہاج القرآن سیل سنٹر قائم کیا جائے۔
٭دفاتر و لائبریریز کا قیام عمل میں لائیں۔
٭ قائد محترم کے پیغام کو عام کرنے کیلئے MP3 CD کو عام کیا جائے سی ڈی تحائف دیئے
جائیں۔
٭سکولز میں لائبریریز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے اور ان تمام پروگرامز کا
کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ رکھا جائے۔