بحمداللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ لاہور میں شہراعتکاف آباد ہو رہا ہے۔ جسے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ اعتکاف تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ وہ ہزارہا خوش نصیب معتکفین جو امسال اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے ان کیلئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ جملہ معتکفین پران ہدایات کی پابندی لازمی ہو گی۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔ جملہ تنظیمات، رفقاء و کارکنان اعتکاف کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور محنت کریں۔
1۔ اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام
- پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت ایڈوانس بکنگ کروالی جائے۔ اعتکاف گاہ میں گنجائش کے مطابق بکنگ کی جائے گی اور معتکفین کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر بکنگ بند کر دی جائے گی۔ اعتکاف کی بکنگ کیلئے مقامی تنظیم سے رابطہ کریں۔
- اعتکاف رجسٹریشن فیس 1200 روپے ہے۔
- یکم جولائی سے 31 جولائی تک ایڈوانس بکنگ کی جائے گی۔
- اپنے ہمراہ ضروری سامان لے کر آئیں۔
- CDs، کتب، کیسٹ کی خریداری کیلئے رقم ضرور ساتھ لائیں مگر رقم اعتکاف گاہ میں موجود بینک میں جمع کروائیں۔
- اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
- خواتین چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔
- امیر حلقہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کو تیار کر کے لائیں۔
- مقامی تنظیم کے ذریعے قبل از وقت مرکز کو اطلاع کریں تاکہ انتظامات بہتر ہو سکیں۔
- سیکیورٹی کے پیش نظر اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہو گی۔
2۔ اعتکاف گاہ میں آتے وقت
- بروقت آمد (ہجوم اور پریشانی سے بچنے کیلئے 20 رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
- سکیورٹی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
- ہر شخص اپنی اور اپنے سامان کی خود چیکنگ کروائے۔
- اعتکاف گاہ میں داخلہ ٹوکن کے بغیر نہ ہو گا لہذا ایڈوانس بکنگ والے احباب اپنا ٹوکن ہمراہ لائیں۔
- موبائل فون اور قیمتی اشیاء بنک میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔
- موبائل لانے سے اجتناب کریں، PCO کی سہولت دستیاب ہو گی۔
3۔ دوران اعتکاف :
- معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون لازم ہو گا۔
- آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Fresh ہو کر معمولات سرانجام دے سکیں۔
- دیگر معتکفین بالخصوص بزرگوں کا خیال رکھیں اور اعتکاف گاہ میں موجود سہولیات کیلئے بزرگوں کو ترجیح دیں۔
- مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرب الہی بغیر مشکلات اور صبر کے ممکن نہیں، اس لیے دس روز پیش آنے والی مشکلات کو صبر و تحمل سے برداشت کریں۔ کیونکہ روزے سے برداشت اور صبر کا سبق ملتا ہے۔
- کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شور شرابہ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
- قرآن و حدیث کی روشنی بکھیرتا ہوا قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اس کو کسی قیمت پر Miss نہ کریں۔
- اعتکاف ایک ایسی سنت ہے جس میں اس کی روح کو مدنظر رکھنا لازمی امر ہے۔ لہذا اعتکاف میں تفریح کیلئے نہ آئیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کے حصول اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جملہ تقاضے پورے کریں۔
- ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں نیز عملی طور پر باہمی مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لے کراعتکاف میں آئیں۔
- جن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب، خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
- صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کوڑا کرکٹ وضو خانہ اور باتھ روم کی جگہ نہ پھینکیں بلکہ کوڑے والے ڈرم میں پھینکیں۔
- کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
- سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک فرد یا لاوارث سامان / شاپنگ بیگ، تھیلا وغیرہ دیکھنے کی صورت میں فوری انتظامیہ کو اطلاع کریں۔
- اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
- انتظامیہ کی طرف سے جاری فیڈ بیک پروفارمہ اور کوائف فارم ضرور پر کریں۔
- دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے گردو نواح کے معتکفین کو کسی قسم کی تکلیف پہنچے۔
- آپ اپنی زکوٰۃ و عطیات اور فطرانہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کیمپ پر جمع کروا سکتے ہیں۔
4۔ واپسی :
- واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں اور منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26 رمضان المبارک تک فراہم کر دیں۔
- اپنا مکمل سامان ساتھ لے کر جائیں (شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs، کتب اور کیسٹس زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے کر جائیں)
- اپنے حلقے کی صفائی ضرور کر کے جائیں کیوں کہ عید کے فوراً بعد سکول کے ننھے منے طلباء نے تعلیم کیلئے یہاں آنا ہے۔
مرکزی کمیٹی شہر اعتکاف2012ء :
- محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (نگران)
- محترم شیخ زاہد فیاض (سربراہ)
- محمد جواد حامد (سیکرٹری)
- محترم جی ایم ملک (نائب سربراہ)
- محترم بریگیڈئیر عبیداللہ رانجھا
- محترم رانا محمد ادریس (نائب سربراہ)
- محترم احمد نواز انجم (نائب سربراہ)
- محترم راجہ محمد جمیل اجمل (نائب سربراہ)
- محترم سید الطاف شاہ گیلانی (نائب سربراہ)
- محترم عاقل ملک (نائب سربراہ)
- محترم شاہد لطیف (نائب سربراہ)
- محترم حاجی محمد اسحاق (نائب سربراہ)
- محترم ساجد محمود بھٹی (نائب سربراہ)
- محترم شہزاد رسول قادری (ڈپٹی سیکرٹری)
- محترم صاحبزادہ افتخارالحسن (ڈپٹی سیکرٹری)
- محترم ذیشان بیگ (ڈپٹی سیکرٹری)
منجانب : محمد جواد حامد (ناظم اجتماعات وسیکرٹری اعتکاف2012ء)
0313 / 0333-4244365, 042-35163843