تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے ہر سال جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملک گیر تقاریب کا اہتمام عقیدت، احترام، مذہبی جوش و جذبہ اور نہایت تزک و احتشام سے کیا جاتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں جشن آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سیاسی، معاشرتی، سماجی، ثقافت کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ربیع الاول کے ایام کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچار، معاشرے میں اتحاد و یکجہتی، محبت و رواداری، امن و آشتی اور قوت برداشت کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے مختص کر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تاریخی 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں عظیم الشان میلاد ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز، ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ اور مرکزی میڈیا سیل کے اشتراک سے یہ پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے تقریب میں تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول چودھری، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ، شاہد لطیف، حاجی محمد اسحاق، حافظ عابد بشیر قادری نے بطور میزبان تقریب میں آنیوالے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے استقبال کیا۔
میلاد ڈنر کا اہتمام صفہ ہال کی چھت پر مرکزی گوشہ درود کی خوبصورت اور روحانی منظر پیش کرتی عمارت کے سائے تلے کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے ہال کی تزئین و آرائش میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی تھی۔ ہال کی تیاری کا سارا کریڈٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کو جاتا ہے، جنہوں نے مختصر وقت میں36 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے کمال انتظامات کرنے کے بعد میلاد ڈنر کے شاندار انتظامات کر کے ایونٹ کویادگار بنا دیا۔ جواد حامد اور ان کی ساری ٹیم خوبصورت تقریب کے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
میلاد ڈنر میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ، صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ،مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر کامل علی آغا، سینئر سیاستدان سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو، معروف قانون دان سید عاصم ظفر، معروف بزنس مین سید یاور علی زیدی، ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین داتا دربار مذہبی کمیٹی نذیر احمد چوہان، صوبائی صدر پی ٹی آئی اعجاز احمد چودھری، سابق منیجر قومی کرکٹ ٹیم اظہر زیدی، پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر شبیر سیال، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، معروف ٹی وی اینکراجمل جامی، سینئر صحافی ٹی وی اینکر چودھری غلام حسین، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیرسٹر عامر حسن، معروف مصنف ناصر ادیب، تاجر رہنما ناصر انصاری، عظمت شاہ، عبدالکریم کلہواڑ، مقصود بٹ، فاروق علوی، پرویز بٹ، علی بٹ، مرزا ندیم بیگ، نعمان شیخ، افضال شاہد، نصراللہ خان، محمد جاوید، محمد ایوب، ہال روڈ کی ہر دلعزیز کاروباری شخصیت فیصل محمود، احمد بلال قادری، طلعت صمیم، معروف اداکار فردوس جمال کے بیٹے بلال فردوس جمال، سابق وزیراعظم رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کے بھائی سید بلال گیلانی، معروف شاعر ادیب زاہد فخری، سابق بیوروکریٹ شاعر، ادیب عبدالرحمن عابد، ادبی دنیا کی معروف شخصیت طارق کریم کھوکھر، حاجی محمد امین، ممبران داتا دربار کمیٹی چودھری منظور گجر، محمد عمران، کرنل (ر) فضیل احمد، عوامی لائرز ونگ کے رہنما انوار اختر ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر علی ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج ویلفیئر فائونڈیشن، ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز، فنانس ڈیپارٹمنٹ، منہاج القرآن لاہور، سیل سنٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پرنٹنگ اور پبلیکشنز کے رہنمائوں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، سیدامجد علی شاہ، مظہر محمودعلوی، عرفان یوسف، عبدالرحمن، حافظ غلام فرید، شمیم نمبردار، سہیل احمدرضا، سعید شاہ، طیب ضیائ، حاجی منظور حسین،ثاقب بھٹی، عادل ندیم، شہزاد احمد خان، محمد اشرف گوندل، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری و دیگر رہنمائوں نے بھی میلاد ڈنر میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، قاری سید خالد حمیدکاظمی نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی، صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ گورنر ہائوس پنجاب کے پروٹوکول آفیسر افتخار احمد اور وصی حیدر نے بھی بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول قادری نے انجام دئیے۔
میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے میلاد ڈنر میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سیرت پاک پر عمل پیرا ہو کر عالم اسلام اپنے تمام مسائل حل کر سکتا ہے۔ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت زندگی کے ہر شعبہ میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر رہنمائی مہیا کرتی ہے۔ ہم سب کے درمیان، محبت، اخوت کی بنیاد خاتم النبیین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل داخلی اتحاد اور یکجہتی میں ہے، جب امت متحد ہوجائے گی تو کشمیر ،فلسطین جیسے مسائل بھی حل ہوجائینگے۔ تمام تر الزام تراشیوں کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب اسلام ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک عظیم سکالر ہیں، انہوں نے یورپ، برطانیہ، امریکہ میں مقیم مسلم یوتھ کو مسجد، دین، امن اور علم کے قریب کیا، تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو اخلاق اور کردار سکھایا۔ قائد تحریک منہاج القرآن کی ملک و ملت کے لیے خدمات کا میں ہمیشہ معترف رہا ہوں۔ منہاج القرآن میرا گھر ہے مجھے یہاں آکر اپنائیت ملتی ہے اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اس تقریب میں مدعو کرنے پر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میلاد ڈنر میں آنے والوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، میڈیا سیل، ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ، جملہ منتظمین اور تقریب کے انعقاد میں حصہ لینے والے شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور دیگر کو مبارکباد اور شاباش دی۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے ملکی سلامتی، خوشحالی کے لیے دعا کی۔