عظیم الشان محفل میلاد
رپورٹ : صائمہ شکیل
مورخہ 10 نومبر بروز اتوار بعد از نماز عصر منہاج ویمن لیگ بلزانو کے زیراہتمام برکسن میں عظیم الشان محفل کا اہتمام ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کارپی سے مسز عظمیٰ ظہیر، محترمہ صائمہ نورین اور محترمہ ثمینہ راشد نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا آغاز ایک ننھی بچی کی تلاوت سے ہوا جبکہ محترمہ ثمینہ راشد اور دیگر خواتین نے حمدو نعت کا ہدیہ پیش کیا۔ مسز عظمیٰ ظہیر نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو مزید متحرک بنانے اور خواتین کو دین کی اشاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ مسز صائمہ نورین نے درود شریف کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف کی برکت سے ہم اپنی فیملی پر اللہ کی رحمت و کرم حاصل کرسکتے ہیں۔ اس محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ بلزانو کی ایگزیکٹو محترمہ تسلیم فاطمہ، محترمہ ثوبیہ، محترمہ عائشہ، محترمہ رضیہ سلطانہ اور محترمہ سمیرا اقبال کے علاوہ لاتعداد خواتین نے شرکت کی۔ محفل کے آخر میں امت مسلمہ کے لئے دعا خیر ہوئی اور لنگر پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ آریزو کی تنظیم سازی
گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام منہاج ویمن لیگ آریزو کا قیام عمل میں آیا اور باقاعدہ طور پر منہاج القرآن ویمن لیگ آریزو کی تنظیم سازی کردی گئی جو حسب ذیل ہے :
محترمہ شازیہ ناصر (صدر)، محترمہ نورین (نائب صدر)، محترمہ عظمیٰ (ناظمہ)، محترمہ عاصمہ (نائب ناظمہ)، محترمہ کرن (ناظمہ مالیات)، محترمہ شوکت جان (نائب ناظمہ مالیات)، محترمہ نصرت علی (پروگرام انتظامیہ)، محترمہ لبنیٰ اور محترمہ مصباح (ناظمہ دعوت و تبلیغ و اشاعت)، محترمہ نصرت فاروق (نائب ناظمہ انتظامیہ)
منہاج ویمن لیگ آریزو کی اس تنظیم سازی پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی مسز عظمیٰ ظہیر، ناظمہ نشرو اشاعت صائمہ نورین اور نعت کونسل کی ناظمہ مسز ثمینہ راشد نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مشترکہ طور پر اس بات کا اظہار کیا کہ آریزو میں منہاج القرآن ویمن لیگ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اور دین کی اشاعت کے لئے بھرپور کام کرے گی۔
منہاج ویمن لیگ۔ دی ہیگ
گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ۔ دی ہیگ نے رمضان المبارک میں خواتین اور بچیوں کے لئے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے۔ اس سلسلے میں سب سے اہم سرگرمی یہ رہی کہ رمضان المبارک میں ہر اتوار کو صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ و دی ہیگ سید مقصود احمد شاہ کی رہائش گاہ پر خواتین کے اجتماع کا انعقاد ہوتا تھا۔ اس اجتماع کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوتا جس میں تلاوت کلام پاک، محافل نعت، تربیتی گفتگو اور صلوۃ التسبیح پڑھی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر ذکر کی محافل بھی ہوتی تھیں۔ خواتین کا سالانہ روحانی اجتماع شب قدر ستائیسویں شب کو منعقد ہوا جس میں مقامی سطح پر خواتین اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔