- کسی قوم کی دولت کپڑا، لوہا، اور سونا نہیں بلکہ قابل انسان ہیں۔ (ماؤزے تنگ)
- خدا کے ساتھ محبت کا دعویٰ اس وقت تک غلط ہے جب تک آپ انسانوں کے ساتھ محبت کو اہم نہیں سمجھتے۔
- انسان کی شرافت اور قابلیت اس کے لباس سے نہیں اس کے کردار اور فعل وگفتار سے ہوتی ہے۔
- اچھے ارادے اور بلند مقاصد انسان کو کردار کی بلندی عطا کرتے ہیں اور بلند کردار انسان کو دنیا والے ایک عرصے تک یاد رکھتے ہیں۔
- بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے دل میں اتر کر ان کے دکھ کا اندازہ کرے۔
- انسان بننا ہے تو ہمیشہ کے لیے انسان بنو۔ (ڈکنز)
- میں اپنی مادرِوطن کو اپنے خاندان سے زیادہ چاہتا ہوں لیکن نسلِ انسانی کے لیے میری محبت اپنی مادرِوطن سے بھی زیادہ شدیدہے۔ (فینلن)
- مقام حاصل کرنا ہے تو نسل انسانی کے سچے خیر خواہ بنو۔ (ہومر)
- انسان دوستی یہی ہے کہ کسی ارفع واعلیٰ مقصد کے لیے بھی کسی انسان کو قربان نہ کرو۔ (البرٹ)
- ہر انسان کا دل انسانی دل ہوتا ہے۔ (لانگ فیلو)
- انسانی ہمدردی خدا کی دین ہے۔ (تھیوڈ ورپارکر)
- ہماری اصل قومیت نسلِ انسانی کی قومیت ہے۔ (ایچ جی ویلز)
- قبیلوں اور برادریوں میں بٹے ہوئے لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ سب ہیں تو ایک ہی نسل انسانی سے۔
- جب تک ہم میں بنی نوع ِانسان کی خوبیاں پیدا نہیں ہوتیں اس وقت تک حقیقی انسانی سماج کی تشکیل محال ہے۔ (جارج برنارڈ شا)
- انسان بننے سے پہلے کتنے مراحل طے کرنا پڑتے ہیں!(باب ڈلن)
- نہ تم وحشی بنونہ دیوتا بلکہ انسان بنو۔
- جب انسانیت کو نظر انداز کردیا جاتا ہے تو دکھ، افلاس اور ظلم وجبرکا دور دورہ ہوجاتا ہے۔
- انسانیت کے لیے کام کرو، انسانیت کا خطاب سب خطابات سے بڑھ کر ہے۔ (مارکس)
- اگر تجھے دوسروں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے تو تُو اس قابل نہیں کے تجھے انسان کہا جائے۔ (شیخ سعدی )
- آدمی پیدا ہوتا ہے اور انسان تہذیبی عمل سے بنتا ہے۔
- احساسِ محرومی یا غرور کی سطح کسی معاشرے میں جس قدر کم ہوگی وہ معاشرہ انسانیت سے اسی قدر قریب ہوگا۔
- انسان ایک ہی باوا آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔
- ہر ذی ہوش کو انسانیت کی بہتری کے لیے ہردم سرگرم عمل رہنا چاہیے۔
- میں ان لوگوں سے اتفاق نہیں کرسکتا جن کے نزدیکھ انسان دکھوں کے لیے ہی پیدا ہوا ہے۔ (رسل)
- اگر تم دوسروں پر اثر ڈالنا چاہتے ہو تو تمہیں خود ایک انسان ہونا چاہیے جو دوسروں کے لیے عمل انگیز ثابت ہوسکے۔
- ہر شخص کا فرض ہے کہ اپنی ذاتی صلاحیتوں کا رخ انسانیت کی بہبود کی جانب پھیر دے۔
- انسانیت کے خدمت سے بے نیاز رہنا ہر قسم کے بندھنوں سے آزاد ہونا ہے۔
- بے کار ہے وہ انسان جس میں انسانیت نہ ہو۔
- جس شخص میں انسانیت نہیں اس کو کوئی مذہب نہیں۔
- خدا نے ہمیں انسان کی شکل میں پیدا کیا تو کیوں نہ ہم انسان بن جائیں۔
- جینے کی خواہش ہے تو اچھے انسان بن کر جیو۔
- مغز سر میں ہوتا ہے ناکہ پگڑی میں انسانیت انسان میں ہوتی ہے نہ کہ جبہ ودستار میں۔
- جہنم سے بچنا چاہتے ہو تو انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناؤ۔
- انسانیت سے گر جانا اس درخت کی مانند ہے جس کی کوئی جڑ نہ ہو۔
- بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے دل میں اتر کر ان کے دکھ کا اندازہ کرے۔
- انسانی رشتے صرف خون کے رشتوں تک محدود نہیں ہوتے۔
- ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ انسانیت سے تعلق رکھتا ہو۔
- کسی شخص کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرکے انسانیت کی مدد کی جاسکتی ہے۔ (گلی لیو)
- انسانیت کی بہتری کے لیے کچھ کئے بغیر ہی زندگی کا گزار جانا شرمندگی کی بات ہے۔ (ہاریس مین)
- بالآ خر انسانیت کی حریف قوتیں نامرادہوں گی اور انسان جیت جائے گا۔
- اگر تجھے دوسروں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے تو تُو اس قابل نہیں کے تجھے انسان کہا جائے۔ (شیخ سعدی )
- انسانیت کی مدد نہ کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ (عبدالستارایدھی)
- دوسروں کے غم سے بے خبر رہنے والا آدمی انسان نہیں ہوسکتا۔ (شیخ سعدی)
- جوواقعی انسان ہوتا ہے وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔ (فیثا غورث)
- انسان کا انسان بن جانا اس کی فتح ہے۔
- اگر تم انسان ہو تو دلوں کو فتح کرنے کا فن سیکھو۔ (کونیل )
- اگر تمہیں زندگی سےمحبت ہے تو انسانیت سے محبت کرو۔
- اس زمین پر بہت زیادہ لوگ اور بہت کم انسان بستے ہیں۔