ایک صالح، عمدہ اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اگر ایک تربیت یافتہ، باشعور عورت اپنے گھریلو نظام کو کامیاب و کامران بنانے کے ساتھ ساتھ سلیقہ شعار بیٹی، باکردار بہن، فرمانبردار بیوی، مثالی ماں اور اچھی ساس ہونے کا ثبوت دے سکتی ہے تو یقینا وہ اپنے عمل و کردار اور حسنِ سیرت سے ایک عظیم قوم یا معاشرہ جنم دے کر اپنا نام بھی پیدا کرسکتی ہے۔ نپولین بونا پاٹ کا مشہور مقولہ ہے کہ
’’تم مجھے اچھی ماں دو میں تمہیں اچھی قوم دوں گا‘‘۔
کیونکہ کسی بھی معاشرے کو اچھا یا برا بنانے میں سب سے زیادہ ہاتھ ایک ماں یا عورت کا ہوتا ہے اور اس راز کو دشمنانِ اسلام بخوبی جان چکے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے آزادیٔ نسواں کی آڑ میں میڈیا کے ذریعے اور اسلام میں عورت کے حقوق کے بارے میں غلط، گمراہ کن پروپیگنڈے کی مدد سے مسلم خواتین کو نہ صرف اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کردیا ہے بلکہ ان کے معاشرتی، سماجی، ثقافتی رجحانات تبدیل کر کے ان کو صراط مستقیم سے بھٹکانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔ خواتین کو اسلام کے خلاف عالمی سطح پر جاری اس پروپیگنڈہ اور باطل طاغوتی طاقتوں کے مکر و فریب سے محفوظ رکھنے، ان کے شعور کو بیدار کرنے اور انہیں ان کے مقام و مرتبے سے آگاہ کرنے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے ماہنامہ دختران اسلام کا اجراء جنوری 1992ء میں کیا گیا جس کا اولین مقصد یہ ہے کہ خواتین کو اسلام کی تعلیمات اور عقائد سے بہرہ ور کیا جائے اور ان کی تربیت کا فریضہ سر انجام دیا جائے۔ اسی مقصد کی تکمیل کے لئے ماہنامہ دختران اسلام بین الاقوامی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اہلیہ محترمہ بیگم رفعت جبیں قادری کی زیر سرپرستی شائع ہوتا ہے۔ ماہنامہ دختران اسلام کی چیف ایڈیٹر ان کی صاحبزادی محترمہ قرۃ العین فاطمہ ہیں۔ یہ رسالہ بین الاقوامی سطح پر خواتین میں بیداریٔ شعور و آگہی کے لئے کوشاں اور ان کے حقوق کا ترجمان ہے۔ اس میں خواتین کو دینِ اسلام کی روشن تاریخ کے ساتھ ساتھ درخشندہ تعلیمات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میدان صحافت میں یہ خواتین کے دوسرے رسائل و جرائد سے امتیازی خصوصیات اور عملی نتائج کا حامل ہے۔
ضرورت و اہمیت
کسی بھی چیز کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے وجود سے لوگوں کو کتنا فائدہ حاصل ہورہا ہے اور اس نے دوسروں کی زندگیوں میں کس قدر انقلاب برپا کردیا ہے۔ ماہنامہ دختران اسلام کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ رسالہ اس وقت عالم اسلام میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص مختلف سطحوں پر کسی بھی جماعت یا طبقے سے شائع ہونے والے روزنامے، ہفت روزے، اخبارات، ماہنامے اور خصوصی میگزین کے مقابلے میں عملی نتائج کے حوالے سے موثر ترین شمارہ ہے۔ اس کا دائرہ کار بیک وقت، ہمہ گیر، ہمہ پہلو اور محدود وفاداریوں سے بالا تر ہے اور خالصتاً انقلابی منزل کے حصول کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن جہاں احیائے اسلام، تجدید دین اور دعوت و تربیت کے ذریعے دینی جدوجہد میں سرگرم عمل ہے وہاں خواتین کی تعلیم و تربیت، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان میں شعور و آگہی کے لئے وقت کی اہم ترین ضرورت کے پیش نظر ماہنامہ دختران اسلام کی اشاعت کا اہم فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہے۔
ماہنامہ دختران اسلام کی اہمیت و ضرورت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر وہ خاتون اس کی قاریہ ہے جو اپنے اندر امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درد محسوس کرتی ہے، جو اپنے کردار سے دین مصطفوی کا علم بلند کرنے کا جذبہ رکھتی ہے، جو مصطفوی انقلاب کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہے، جو اپنے آپ کو سیرت حضرت خدیجۃ الکبریٰ، سیرت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء، سیرت حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیرت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہن کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے، جو اپنے بچوں کو جامی، رومی، غزالی، طارق بن زیاد، محمد بن قاسم علیہم الرحمۃ اور حسنین کریمین علیھما السلام کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہے، جو نفرتوں کو محبتوں، دشمنی کو دوستی، باطل کو حق، جہالت کو علم، علم کو عمل، عمل کو کردار، تفرقے کو اتحاد اور دوریوں کو قربتوں میں بدلنا چاہتی ہے۔
اغراض و مقاصد
- خواتین کو اسلام کی تعلیمات سے بہرہ ور کرنا۔
- خواتین میں اسلامی کلچر کو فروغ دینا اور عملی نہج پر تربیت کرنا۔
- قیادت کے علمی و فکری کام اور تحریک کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنا۔
- عظیم مصطفوی مشن کا پیغام عوام الناس تک پہنچانا۔
- خواتین کو دین حق کی سربلندی کی جدوجہد کے لئے تیار کرنا۔
- خواتین اور طالبات کی عصری تقاضوں کے مطابق مذہبی، اخلاقی، تحریکی اور تنظیمی تربیت کرنا۔
- فعال اور عملی تصوف، روحانی تربیت کا فروغ۔
- خواتین کو مغربی اقدار کی تقلید کی بجائے مشرقی اور اسلامی روایات اپنانے کا شعور دلانا۔
- خواتین کو ملت کی پاسبانی کی خاطر اپنی جان و مال کی قربانی کے لئے تیار کرنا۔
ماہنامہ دختران اسلام کی ادارتی ٹیم
سر پرست : محترمہ رفعت جبیں قادری
چیف ایڈیٹر : محترمہ قرۃ العین فاطمہ
مینجنگ ایڈیٹر : محترم صاحبزادہ محمد حسین آزاد
سینئر اسسٹنٹ : ایڈیٹر محترمہ کوثر رشید
اسسٹنٹ ایڈیٹر : محترمہ خالدہ رحمن
ماہنامہ دختران اسلام کا ایڈیٹوریل بورڈ
- محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی
- محترمہ رافعہ علی قادری
- محترمہ فرح ناز
- محترمہ طیبہ طاہرہ
- محترمہ عائشہ شبیر
ماہنامہ دختران اسلام کی مجلس منتظمہ 1992ء تا 2008ء
جنوری، فروری اور مارچ1992ء کے ابتدائی شمارے زیر سرپرستی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، محترمہ سیدہ ریحانہ بخاری، محترمہ وینا باصرہ، محترمہ نزاکت حسین اور محمد اخلاق چشتی کی اجتماعی کاوشوں سے منظر عام پر آئے جبکہ اپریل 1992ء سے 2008ء تک درج ذیل افراد نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔
عہدہ | نام | مدت ذمہ داری |
ایڈیٹر | وینا باصرہ | جنوری 1992ء تا ستمبر 1993ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | کوثر پروین | اپریل 1992ء تا ستمبر 1993ء |
ایڈیٹر | کوثر پروین | اکتوبر 1993ء تا ستمبر1994ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | گلفام انعام | اکتوبر 1993ء تا اکتوبر 1995ء |
ایڈیٹر | رافعہ علی قادری | اکتوبر 1994ء تا اپریل 1998ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | شبانہ یاسمین | جولائی 1996ء تا مئی 1997ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | گلفام قادری | دسمبر 1996ء تا مئی 1997ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | ثمینہ فیض | جون 1997ء تا اکتوبر 1997ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | ثمینہ ریحان | نومبر 1997ء تا مارچ 1998ء |
ایڈیٹر | صاعقہ مصطفوی | مئی 1998ء تا جون 1998ء |
ایڈیٹر | رافعہ علی قادری | جولائی 1998ء تا دسمبر 1998ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | عترت شاہ | اگست 1998ء تا دسمبر 1998ء |
ایڈیٹر | عترت شاہ | جنوری 1999ء تا اگست 1999ء |
ایڈیٹر | رافعہ علی قادری | ستمبر 1999ء تا دسمبر2001ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | شازیہ خان | ستمبر 1999ء تا نومبر 1999ء |
چیف ایڈیٹر | محترمہ قرۃ العین فاطمہ | جنوری 2002ء تا تاحال |
مینجنگ ایڈیٹر | محمود اکبر | جنوری 2002ء تا فروری 2002ء |
مینجنگ ایڈیٹر | صاحبزادہ محمد حسین آزاد | مارچ 2002ء تا تاحال |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | سدرہ گیلانی | اپریل 2002ء تا ستمبر 2003ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | ثمینہ مقبول | اکتوبر 2003ء تا فروری 2004ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | فرحت چشتی | مارچ 2004ء تا ستمبر 2005ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | سمیرا ارشد | دسمبر 2005ء تا مئی 2006ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | فرحت چشتی | جون 2006ء تا جولائی 2006ء |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | کوثر رشید | ستمبر 2006ء تا تا حال |
اسسٹنٹ ایڈیٹر | خالدہ رحمن | فروری 2008ء تا تاحال |
ماہنامہ دختران اسلام کے کثیر الاشاعت موضوعات
ماہنامہ دختران اسلام میں شروع دن سے ہی خواتین کی تعلیم و تربیت، شعور و آگہی اور انہیں معاشرے کا ایک مفید اور موثر فرد بنانے کی غرض سے اخلاقی، علمی، معاشرتی، سماجی، روحانی اور سیرت ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے متعلق مختلف موضوعات پر تحریریں شائع ہوتی رہیں جو قارئین کی دلچسپی، خواتین کو اسلام کی بنیادی تعلیمات اور ان کے حقوق کے تحفظ کا سامان مہیا کرتی رہیں۔ بعض موضوعات پر مختلف عنوانات سے مضامین سلسلہ وار شائع ہوئے لیکن یہاں پر موضوع کے اعتبار سے ہر عنوان پر آنے والی مختلف تحریروں کا ذکر کرنا ناممکن ہے۔ تاہم قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر چند اہم اور مقبولیت حاصل کئے جانے والے موضوعات کی تفصیل درج ذیل ہیں :
موضوعات / عنوانات |
محرّر |
شمارہ |
روشنی (مستقل سلسلہ) | وینا باصرہ | جنوری 1992ء |
ہمارے مسائل اور ان کا اسلامی حل (مستقل سلسلہ) | مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی | جنوری 1992ء |
صالحات امت | بیگم رفعت جبیں قادری | جنوری 1992ء |
حقوق نسواں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کے افکار و خیالات | سیدہ ریحانہ بخاری | فروری1992ء |
کیا جہیز خوشگوار ازدواجی زندگی کی ضمانت ہے | رافعہ غضنفر | مئی 1992ء |
تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار | شبانہ خواجہ | اگست 1992ء |
نیت، عمل اور حال کی اصلاح | گلفام قادری | مئی 1995ء |
عورت اور مرد کے حقوق و فرائض میں مساوات کا مفہوم | صاحبزادہ خورشید احمد گیلانی | جولائی 1995ء |
تعلیم نسواں کے مقاصد، اسلام کی نظر میں | مسز انیس اسلم | اگست 1995ء |
سماجی برائیوں کے انسداد میں عورت کا کردار (صدارتی ایوارڈ یافتہ مقالہ) | آمنہ مظہر | ستمبر 1995ء |
بچے احساس محرومی کا شکار کیوں؟ | ڈاکٹر زرینہ اعجاز | جنوری 1996ء |
سیرت زہراء رضی اللہ عنہا (مستقل سلسلہ) | ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری | جنوری 1996ء |
نسل نو کی تربیت | محمد قاسم | جون 1996ء |
مسلمان عورت دو راہے پر | گلفام رمضان قادری | جنوری 1997ء |
عورت پر اسلام کے احسانات | بنت اسلام | جنوری 1997ء |
نو مسلم خواتین کے تاثرات | مریم ہیکورن | مئی 1997ء |
مشرقی تقدس اور عورت | گلفام قادری | مئی 1997ء |
گھر کیوں اجڑتے ہیں؟ | ثروت سمیع | جون 1997ء |
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو محترمہ غزالہ حسن قادری کا انٹرویو | رافعہ علی قادری | اگست 1997ء |
برقعہ۔۔۔۔ کلچر کی ضرورت | محمد متین احمد (اعظم گڑھ انڈیا) | ستمبر 1997ء |
تعمیر شخصیت میں خواتین کا کردار | فاطمہ کوثر | دسمبر 1997ء |
جہیز کی شرعی حیثیت | اختر حسین مصباحی | جون 1998ء |
صالح معاشرہ اور عورت کا کردار | رخسانہ نواب | جولائی 1998ء |
اعلیٰ اسلامی اقدار کا فروغ اور مسلم خواتین | مسرت شوکت چیمہ | دسمبر 1998ء |
قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کا کردار | مسرت شوکت چیمہ | فروری 1999ء |
اسلام کی بیٹیوں کے لئے دعوت فکر | محمد اختر ضیاء | اپریل 1999ء |
اکیسویں صدی کا چیلنج اور مسلمان خواتین | بیگم رفعت جبیں قادری | جنوری 2000ء |
عصر حاضر میں خواتین کا کردار | سعیدہ رحمن | جنوری 2000ء |
یوم خواتین اور ہماری ذمہ داریاں | عرفانہ عفی | اپریل 2000ء |
پردہ عورت کے لئے محفوظ قلعہ | بیگم رفعت جبیں قادری | جنوری 2002ء |
بحالی حقوق نسواں میں PAT کا کردار | قرۃ العین فاطمہ | مارچ 2002ء |
تحریک اور تکمیل پاکستان میں خواتین کا کردار | زاہدہ تبسم | اپریل 2002ء |
سلگتی آنکھوں میں امیدوں کا چراغ | ثمینہ مقبول | مئی 2002ء |
ضرورت ہے اک نئے سورج اک نئی صبح کی | آسیہ منظور قادری | اگست 2002ء |
عورت کا روحانی مقام | شازیہ نورین | مارچ 2003ء |
عورت کی اہمیت اقبال کی نظر میں | زاہدہ تبسم | مئی 2003ء |
قابل فخر مائیں | شمع مشتاق | اگست 2003ء |
اچھی بیوی کا معیار | جویریہ حسن | جنوری 2005ء |
حقوق نسواں اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری | ایم ایس پاکستانی | مارچ 2005ء |
کیا آپ بہترین نعت خواں بننا چاہتے ہیں؟ | راشدہ افتخار | مئی 2005ء |
ٍخواتین کے لئے عائلی حقوق اور قوانین | انوار اختر ایڈووکیٹ | اپریل 2006ء |
ماں کا کردار | عرفانہ عفی | جولائی 2006ء |
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب (مستقل سلسلہ) | صاحبزادہ محمد حسین آزاد | ستمبر 2006ء |
سلسلہ دروس سلوک و تصوف (مستقل سلسلہ) | صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی | دسمبر2006ء |
آیئے قرآن سیکھیں (مستقل سلسلہ) | حافظ محمد سعید رضا بغدادی | نومبر 2006ء |
تبصرۂ کتب (مستقل سلسلہ) | محمد فاروق رانا | نومبر 2006ء |
حجاب عورت کا بنیادی حق | مسز طیبہ طاہرہ | دسمبر2006ء |
عظیم ماؤں کے عظیم فرزند (مستقل سلسلہ) | سعدیہ نصراللہ | دسمبر 2006ء |
خواتین کے مسائل (مستقل سلسلہ) | کوثر رشید | دسمبر 2006ء |
آزادیٔ نسواں اور اسلام | آسیہ فردوس | دسمبر2006ء |
ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل | عرفانہ عفی | مئی 2007ء |
مجلس (مستقل سلسلہ) | رافعہ علی قادری | جون 2007ء |
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں اندرون و بیرون ملک (مستقل سلسلہ) | متفرق | ستمبر2006ء |
بچے والدین سے دور کیوں؟ | مسز سکینہ علی | جولائی 2007ء |
معاشی ترقی اور عورت کی تشہیر | شازیہ غلام قادر | جولائی 2007ء |
چادر، چار دیواری اور عورت | عرفانہ عفی | اگست 2007ء |
بچوں کی تربیت۔۔۔ لمحہ فکریہ | فاکہہ فارابی | اگست 2007ء |
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گھریلو زندگی | خدیجہ قرۃ العین | ستمبر 2007ء |
قرآن اور ذکر سیدہ کائنات(ر) | شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری | دسمبر2007ء |
ماہنامہ دختران اسلام وہ واحد شمارہ ہے جسے اعلیٰ معیار اور عملی نتائج کے اعتبار سے نہایت موثر قرار دیا جاتا ہے۔ جنوری 1992ء سے اب تک اس کے سترہ برس مکمل ہونے کو ہیں، اس عرصہ میں اس شمارے نے اپنی تمام تر کامیابیاں حاصل کیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی مسلم خواتین اس سے مستفید ہورہی ہیں۔ معاشرے میں اس کے اثرات، معاشرتی، اخلاقی، دینی و مذہبی، علمی و عملی، اعتقادی و روحانی، فکری و انقلابی اور قومی پہلوؤں پر واضح دکھائی دیتے ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ وہ خواتین جو آج سے تقریباً سترہ سال قبل بے مقصد زندگیاں گزار رہی تھیں، جنہیں یہ بھی خبر نہ تھی کہ وہ معاشرے میں اپنا ایک مقام و حیثیت رکھتی ہیں۔ ماہنامہ دختران اسلام نے انہیں اپنے مقام کو پہچاننے کا شعور دیا اور آج وہی خواتین نہ صرف خود اسلام کی سربلندی میں مصروف عمل ہیں بلکہ اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر میں ہزاروں خواتین اپنی تعلیم و تربیت، عمل و کردار، سیرت و اخلاق اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مختلف نوعیت کے پروگرامز کے ذریعے تحریک منہاج القرآن کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے میں کوشاں ہیں۔ ماہنامہ دختران اسلام میں ’’منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹس ان عظیم مجاہدات کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ماہنامہ دختران اسلام کے خصوصی نمبرز
الحمدللہ ماہنامہ دختران اسلام کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف محرم الحرام، رمضان المبارک، ربیع الاول کے موقع پر بلکہ حقوق نسواں کے تحفط کے لئے بھی خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا اور اب ویمن لیگ نمبر کی خصوصی اشاعت کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔ تفصیل درج ذیل ہے۔
نمبر شمار | خصوصی نمبرز | ماہ و سال |
1 | عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خصوصی اشاعت | اگست 1995ء |
2 | تحفظ ناموس نسواں کنونشن پر خصوصی اشاعت | اکتوبر 1995ء |
3 | میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایڈیشن | جولائی 1996ء |
4 | میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایڈیشن | جولائی 1998ء |
5 | نئی صدی کے حوالے سے خصوصی اشاعت | فروری 2000ء |
6 | قائد نمبر | فروری2002ء |
7 | نیشنل ویمن کنونشن نمبر | مارچ 2002ء |
8 | قائد نمبر | فروری 2003ء |
9 | قائد نمبر | فروری 2004ء |
10 | قائد نمبر | فروری 2005ء |
11 | قائد نمبر | فروری 2006ء |
12 | رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی اشاعت | اکتوبر 2006ء |
13 | محرم الحرام اور تحفظ نسواں ایکٹ 2006ء کے حوالے سے خصوصی اشاعت | جنوری 2007ء |
14 | قائد نمبر | فروری 2007ء |
15 | میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خصوصی اشاعت | اپریل 2007ء |
16 | قائد نمبر | فروری 2008ء |
17 | ویمن لیگ نمبر | جولائی 2008ء |