گلدستہ: تنظیم، اتحاد، ایمان قائد کا پیغام

رابعہ فاطمہ

ترانہ

جنوں سے اور عشق سے، ملتی ہے آزادی
تنظیم، اتحاد، ایمان، قائد کا پیغام
تنظیم، اتحاد، ایمان
خواب کے پاک مہربان
جیسے روح، جسم و جان
جانتا ہے سارا جہان
جنون سے اور عشق سے، ملتی ہے آزادی
قربانی کی بانہوں میں، ملتی ہے آزادی
جنوں سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی
توحید، اجتہاد، نظام
مومن کی پہچان
توحید، اجتہاد، نظام
جب سب امتحان
ظاہر، غیب کا نشان
سر زمین پاکستان
جنون سے، اور عشق سے، ملتی ہے آزادی
قربانی کی بانہوں میں، ملتی ہے آزادی
جنون سے، اور عشق سے، ملتی ہے آزادی
جنون سے، اور عشق سے ملتی ہے آزادی
قربانی کی بانہوں میں ملتی ہے آزادی
جنون سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی

گھریلو خواتین کی آسانی کے لیے ٹوٹکے:

1۔ گوشت کو اگر فریزکرنا ہو تو اسے پہلے سرکہ ملے پانی سے اچھی طرح دھولیں پھر سارے پانی سے دھوکر اچھی طرح خشک کرکے پیکٹ بناکر فریز کریں۔

2۔ سبز سبزیوں کو فریج میں رکھنے سے پہلے اچھی طرح دھوکر خشک کرکے کسی کاغذ میں لپیٹ کر رکھنے سے زیادہ دن تک تروتازہ رہیں گی۔

3۔ تیز رنگ کے کپڑوں کو جب پہلی دفعہ دھونا ہو تو ٹھنڈے پانی میں نمک ڈال کر بھگودیں رنگ خراب نہیں ہوگا۔

4۔ سرکہ ملے پانی سے فرش دھونے سے گھر میں کیڑے مکوڑے نہیں آتے۔

5۔ کانچ، چینی یا پتھر کے برتنوں کو دھونے کے بعد ایک بار سرکہ ملے پانی سے کھنگالنے سے بدبو نہیں آتی برتن اس سے اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔

مکس فروٹ آئس کریم:

اجزاء

سیب: آدھا کپ باریک کٹے ہوئے۔

اسٹرابری: آدھا کپ باریک کٹی ہوئی۔

انگور: آدھا کپ باریک کٹے ہوئے۔

خوبانی: آدھا کپ باریک کٹی ہوئی۔

آڑو: آدھا کپ باریک کٹے ہوئے۔

یا کوئی بھی اپنی پسند کا پھل شامل کرسکتے ہیں۔

ویپڈ کریم: ½ پیکٹ

کنڈنسڈ ملک: حسب ضرورت یا سکپ بھی کرسکتے ہیں۔

ترکیب:

تمام پھلوں کو باریک کاٹ کر فریز کرلیں بعد میں تمام پھلوں کو بلینڈر میں ڈال کر اچھے سے گرینڈ کرلیں کریم کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں پھلوں کو اور کنڈنسڈ ملک کو اچھی طرح سے مکس کرکے برتن میں ڈال کر 4 سے چھ گھنٹے کے لیے فریز کرلیں۔ آئس کریم تیار ہے بعد ازاں سرو کرنے سے پہلے مزید پھلوں سے گارنش کرکے پیش کریں۔

جدوجہد آزادی اور اقوالِ زریں:

1۔ احمقوں کو ان زنجیروں سے چھڑانا مشکل ہے جن کا وہ احترام کرتے ہوں۔

2۔ آزادی کے بغیر زندگی یوں ہے جیسے روح کے بغیر جسم۔

3۔ آزادی صرف اور صرف ان لوگوں کی جاگیر ہے جو اس کی حفاظت کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔

4۔ ان سے بڑا کوئی غلام نہیں جنہیں یہ دھوکہ ہو کہ وہ آزاد ہے۔

5۔ آزادی کے چراغ تیل سے نہیں لہو سے روشن ہوتے ہیں۔

6۔ آزادی کا مطلب تقدیر اور اظہار کرنے کی آزادی، ضرورتوں کے شکنجوں سے باہر آنے کی آزادی اور خوف سے نجات حاصل کرنے کی آزادی ہے۔ (روز ویلٹ)

7۔ آزادی کی جنگ کوئی لڑتا ہے آزادی کے ثمرات کوئی اور حاصل کرتا ہے۔

8۔ انسانی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ جب کوئی قوم موت کی پرواہ کیے بغیر آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد پر کمربستہ ہوجاتی ہے تو وہ ہمیشہ کامیاب و کامران ہوتی ہے۔ (کمال سنگ)

9۔ آزادی کا پودا اگر جڑیں پکڑے تو بہت جلد آزادی کی منزل حاصل کرلیتا ہے۔

10۔ آزادی کے بغیر زندگی یوں ہے جیسے روح کے بغیر جسم۔

11۔ آزادی کا راستہ آسان بھی نہیں ہوتا ہم میں سے اکثر کو اپنی آرزوؤں کی منزل تک پہنچنے سے پہلے موت کے سایوں والی وادی سے بار بار گزرنا پڑے گا۔

12۔ آزادی اور خود مختار کی جدوجہد ہمیشہ کامیاب و کامران ہوتی ہے۔

13۔ جس ملک کے لوگ جاہل ہونے کے باعث سیاسی شعور سے عاری ہوں ایسے لوگوں کے لیے حقوق اور آزادی جیسے تصورات بے معنی ہوتے ہیں۔

14۔ بدترین غلام وہ ہے جو اپنی آزادی کے لیے کوشش کرنے کی بجائے اپنی غلامی کا جواز پیش کرتا ہے۔

15۔ انسان آزاد رہنے کے لیے پیدا ہوا ہے۔

16۔ آزادی کا مطلب بہتر صورت حال حاصل کرنے کا جذبہ ہے۔

17۔ انسان کی آزادی اس وقت بے کار ہے جب تک اس کی ضروریات دوسرے کی تحویل میں ہیں۔