کچن گھر کا وہ حصہ ہے جہاں خواتین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ کچن کا ماحول خواتین کے مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے لہٰذا اس کی طرز ترتیب اور آرائش ایسی ہو جو ذہن کو تازگی اور سکون کا احساس دلائے۔ یکسانیت انسان کو تھکا دیتی ہے، لہٰذا کچن کی سجاوٹ اور ترتیب میں مختلف طریقوں سے انفرادیت لا کر یکسانیت کے تاثر کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ کچن میں مختلف رنگوں اور ذیزائنز کی خوبصورت ٹائلز کچن کو خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرتی ہیں اور کچن میں کام کرنے میں دلچسپی پیدا کرتی ہیں۔ ٹائلز کا انتخاب ہمیشہ کاؤنٹر کے رنگ اور ڈیزائن کی مناسبت سے ہونا چاہیے تاکہ کچن کشادہ اور وسیع محسوس ہو۔
آپ اپنے کچن کو کس طرح منفرد اور خوشنما بنا تی ہیں یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ کچن کی خوبصورتی اور صفائی دوران کام ذہن کو تازگی اور اعصاب کو سکون فراہم کرتی ہے جبکہ بدنما ، بھدا اور بغیر کسی ترتیب اور نظم و ضبط کے کچن مزاج پر برا اثر ڈالتا ہے اور کام میں دشواری اور تھکن کا احساس دلاتا ہے۔
خواتین کے لئے کچن سے متعلق چند خاص ٹپس جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان اور وقت کی بھرپور بچت
کچن میں کھڑے ہوکر گرمی میں کام کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے اور خواتین کو اس بات پر داد دینی چاہیئے کہ وہ گرمی ہو یا سردی ہمیشہ اور ہر وقت ہی اپنے کام کو بخوبی انجام دیتی ہیں۔ لیکن اس دوران انھیں مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن میں سے چند ایک مسائل کا حل ہم آپ کو بتا رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ آپ کو بھی یہ فائدہ دے سکیں۔
کچن ٹپس:
فریزر میں رکھے ہوئے کباب نرم بنائیں:
فریزر میں رکھے ہوئے کباب فرائی کرتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں لیکن نرم نہیں بنتے اس کے لئے آپ بس ایک چھوٹا سا کام کریں پین میں آئل ڈالیں اور کباب کو ایک سے دو بار پلٹ لیں اور اس کے بعد چولہا جلائیں اور جیسے فرائی کرتی ہیں ویسے کرلیں کباب نہ ٹوٹیں گے اور نہ سخت ہوں گے۔
جلے ہوئے سالن کی بو ختم کرنے کے لئے:
بعض اوقات جلدی میں کھانا بنانے کی وجہ سے سالن جل جاتا ہے اور اس کی بو بھی آنے لگتی ہے اس کے لئے آپ ایک ڈبل روٹی کا سلائس لیں اور اس کو آدھے کپ دودھ میں بھگوئیں اس کے بعد بھیگی ہوئ ڈبل روٹی کو سالن کے اوپر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں اس سے سالن کی بو نکل جائے گی۔
جلے ہوئے توے کو صاف کریں: سالن توے پر فرائی کرنے کی وجہ سے توا اکثر جل جاتا ہے اس کے لئے آپ توے کے کناروں پر سرف اور لیموں کے قطرے ڈالیں اور چھری کی مدد سے رگڑلیں۔ یوں آپ کو توا صاف ہوجائے گا۔
ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالیں:
ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چھوٹی پیالی میں المونیم فوائل لگائیں اور اس کے اندر انڈے کا مادہ رکھ کر اس کو پانی کے پیالے میں رکھ کر ابال لیں انڈہ آسانی سے ابل بھی جائے گا اور ضائع بھی نہیں ہوگا۔
سالن کی مہک کچن سے باہر نہ جائے:
کچھ لوگوں کو سالن کی مہک گھر میں پھیلنے سے چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ اس لئے ان مشکل سے بچنے کے لئے آپ سالن بناتے وقت موم بتی جلا کر چولہے سے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی مہک نہیں پھیلے گی۔
سبزیوں کو محفوظ رکھیں:
سلاد کے پتوں کو صاف رکھنے کے لئے انہیں رومال میں تہہ کر کے رکھیں ۔ اس عمل سے سبزیاں دوگنا تازہ رہتی ہیں۔
فرائی پین کو صاف رکھیں:
فرائی پین پر لگے دھبوں کوبا آسانی صاف کرنے کے لئے اسےسرکہ ملے ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں۔اس طرح آپ کا ٹائم اور محنت دونوں بچ جائیں گے۔
آنسو نکلے بغیر پیاس کاٹنا:
اپنی آنکھوں کو پیاز کے اثر سے بچانے کے لئے جہاں پیاز کاٹی جا رہی ہے وہاں لیموں کا جوس جھڑک دیں۔
1۔ گرمی سے بچائیں:
جن ڈبوں میں آپ نے مصالحہ جات ڈالے ہیں ان کو سورج کی روشنی اور کچن میں چولہے سے پیدا ہونے والی گرمی سے دور رکھیں۔ گرمی مصالحوں کے رنگ اور ان کی خوشبو کو متاثر کر سکتی ہے۔
2۔ائیر ٹائٹ جار کا استعمال:
مصالحوں کو ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ رکھیں اس طرح مصالحہ جات نمی سے محفوظ رہیں گے اور مصالحوں کو محفوظ رکھنے کے لیے شیشے یا اسٹیل کے جار استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔
اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جن ڈبوں میں مصالحہ جات ڈالے جا رہے ہیں ان میں نمی نہ ہو اسی لیے ان ڈبوں کو پہلے دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔
3۔ٹھنڈی اور تاریک جگہ کا استعمال:
مصالحوں کے ڈبوں کو تاریک، ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔ اگر کچن میں دراز ہوں تو ان مصالحہ جات کو ان میں بھی رکھا جا سکتا ہے اور طویل عرصہ تک استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
قارئین کی آسانی کے لیے ایک زبردست ریسپی کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
ملائی ہانڈی کباب:
اگر وقت نہ ملے تو جھٹ پٹ ریسیپیز ہی کام آتی ہیں۔ آپ بھی اپنا وقت بچانا چاہتی ہیں تو ’ملائی ہانڈی کباب‘ سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔
ملائی ہانڈی کباب بنانے کیلئے درکار اجزاء:
چکن، تیل، کاجو، کُٹا ہوا زیرہ، دھنیہ، ہرا دھنیہ، لہسن، دہی، کریم، ہری مرچ، سفید مرچ، نمک، دودھ، مکھن اور پنیر۔
ملائی ہانڈی کباب بنانے کی ترکیب:
ملائی ہانڈی کباب بنانے کیلئے سب سے پہلے چکن، کاجو، کٹا ہوا زیرہ، سوکھا دھنیہ، ہرا دھنیہ، لہسن، دہی، کریم، ہری مرچ، سفید مرچ اور نمک لے کر اِن اجزاء کو بلینڈ کرلیں۔بلینڈر سے اب اس پیسٹ کو باہر نکال کر اپنی من پسند شکل کے کباب بنا لیں اور تیل میں شیلو فرائی کر لیں۔اب ایک دوسرے پین میں سالٹڈ بٹر (نمک ملا بٹر) گرم کر لیں، اب اس میں کٹا ہوا لہسن ہلکا براؤن کر لیں، اب اس میں کباب، دودھ اور چیز (پنیر) شامل کرکے کباب کو مزید پکا لیں۔دودھ اور چیز کے یکجان ہونے پر چولہا بند کر دیں اور ملائی ہانڈی کباب کو ڈش آؤٹ کر کے گارنش کر لیں اور نان یا چپاتی کے ساتھ نوش فرمائیں۔