وظیفہ برائے وسعتِ رزق: یَا مَلِکُ
فوائد و تاثیرات: اس اسم مبارک کے وظیفہ سے نورِ قلب اور رزق میں فراخی نصیب ہوتی ہے، معاملات کی اصلاح ہوتی ہے۔ جو شخص روزانہ سو (100) مرتبہ زوال کے وقت اس کا معمول رکھے اسے صفائے قلب نصیب ہو گا اور کدورت و سیاہی دور ہو گی۔ جو شخص اس کو بعد نماز فجر ایک سو اکیس (121) مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے وسائلِ رزق میں وسعت پیدا ہو گی۔
- عام معمول: اوّل و آخر11,11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
وظیفہ برائے کثرتِ رزق و رحمت و کثرتِ خیرات و برکات
ہر قسم کی خیر و برکت، رزق و رحمت کی کثرت اور انعاماتِ الٰہیہ کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید اور مؤثر ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ. اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ. فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ. اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَ الْاَبْتَرُ.
11 بار، 40 بار یا 100 بار پڑھیں۔
اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے، بعد نماز عصر غروبِ آفتاب سے پہلے یا بعد نماز عشاء سونے سے پہلے ہے۔
- اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
فقر و فاقہ سے نجات کا وظیفہ: یَا وَھَّابُ
اَلْوَہَّابُ ۔۔۔۔۔۔ بہت عطا فرمانے والا)
فوائد و تاثیرات: اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ فقر و فاقہ سے ایسے نجات دیتا ہے جس کا انسان کو گمان بھی نہیں ہوتا۔
نمازِ چاشت کے بعد سجدہ میں 7 مرتبہ اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ غناے قلب عطا کرتا ہے۔ نمازِ چاشت کے بعد سجدہ میں 100 مرتبہ اس کا ورد کرنے سے وسعت رزق نصیب ہوتی ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11,11مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔