مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 23 اپریل کو بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس میں خصوصی تربیتی گفتگو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں مرکزی، زونل اور ضلعی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی صدرایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے چیئرمین سپریم کونسل کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی کورونا لاک ڈاون کے دوران جاری درج ذیل مہمات کے حوالے سے بریفنگ دی:
- ضرورت مندوں اور مستحقین میں راشن کی تقسیم اور فوڈ سپورٹ پروگرام
- ایم ایس ایم ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام آن لائن ’’التربیہ‘‘ ٹریننگ سیشنز
- ان تربیتی پروگرامز میں تین مختلف پہلوؤں پر تربیت کے پروگرامز جای و ساری ہیں:
- تنظیمی و انتظامی تربیت
- فکری و نظریاتی تربیت
- پرسنل ڈویلپمٹ
ان تربیتی نشستوں میں شیخ الاسلام کے ’’الحلقات التربیہ‘‘ کا سننا اور انہیں تحریر میں لانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- رمضان المبارک کے لئے جاری کیے جانے والا ’’سیلف پیوریفیکیشن‘‘ پلان
چیئرمین سپریم کونسل نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جاری فلاحی، تنظیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو سراہا اور مزید جاری رکھنے کی تاکید کی۔
- چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایم ایس ایم کے ذمہ داران کو امام غزالی کی کتاب ’’ایھا الولد‘‘ کا تربیتی درس دیتے ہوئے فرمایا کہ
’’ہر طالب علم اس وقت طالبعلم نہیں بنتا جب تک وہ کسی شیخ کا دامن نہیں تھامتا۔ ہر سلوک کی راہ پر چلنے والے طالب کے لئے ضروری ہے کہ اسے کسی شیخِ کامل کی صحبت مل جائے تاکہ وہ اس کی تربیت کر سکے، اخلاق کو اجلا کر سکے، ناپسندیدہ اخلاق کی جڑی بوٹیوں کو نکالے اور پسندیدہ اخلاق کے بیج بوتا چلا جائے۔ شیخ حاتم نے شیخ شقیق بلخی کی صحبت میں رہتے ہوئے 8 اوصاف سیکھے:
- پہلا وصف یہ کہ محبوب اور محب کا تعلق اتنا دائمی ہونا چاہئے کہ وہ قبر تک ساتھ جائے اور وہ محبوب اعمال صالحہ اچھے اخلاق اور نیک صحبت ہے۔
- دوسرا وصف نفس کی ناراضگی میں خدا کی رضا تلاش کرنا۔
- تیسرا وصف اپنی دنیاوی مالی جمع پونجی خدا کی راہ میں لٹانا۔
- چوتھا وصف یہ کہ عزت کا معیار حسب و نسب اور مال و دولت نہیں بلکہ تقوی ہے۔
- پانچواں وصف یہ کہ کسی کو ملنے والی نعمتوں پہ حسد نہ کرنا بلکہ اللہ کی تقسیم پر اس کا شکر ادا کرنا۔
- چھٹا وصف یہ کہ انسانوں کو دشمن بنانے کی بجائے دوست بنایا جائے اور شیطان کو دشمن بنایا جائے۔
- ساتواں وصف یہ کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے اور پیروی مال و دولت کی نہیں بلکہ اللہ کی ہے۔
- آخری وصف یہ کہ اعتماد اور توکل اللہ کی ذات پر ہو کیونکہ اس کے علاوہ باقی سب مخلو ق ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے فرمایا کہ جس کو اللہ کا تقوی مل گیا اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔۔۔ جس کو صدق مل گیا اس سے بڑھ کر رحمت کو ئی نہیں۔۔۔ جس کو اللہ کا توکل مل گیا اس سے بڑی طاقت اور مال کوئی نہیں۔۔۔ اور جس کو نسبت شیخ الاسلام مل گئی اس سے بڑی نسبت اس دور میں کوئی نہیں۔ آپ طلبہ کے کردار پر بھی مصطفویت کی چھاپ ہو۔۔۔ آپ کے کلام پر بھی مصطفویت کی چھاپ ہو۔۔۔ آپ کی سوچ پر بھی مصطفویت کی چھاپ ہو۔۔۔ شیخ الاسلام ہماری زندگیوں میں جو انقلاب دیکھنا چاہتے ہیں وہ انقلاب عشقِ الہیٰ، عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق اؤلیاء کا انقلاب ہے۔ اگر یہ انقلاب ایم ایس ایم کی زندگیوں میں آگیا تو اس معاشرے میں انقلاب آپ کے ہاتھوں ضرور برپا ہو گا۔ اس انقلاب کا آغاز آپ نے اپنی زندگیوں سے کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ایم ایس ایم کی کاوشوں کو کامیاب کرے۔ آمین
آخر میں مرکزی صدرایم ایس ایم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہد کیا کہ ایم ایس ایم کا ہر کارکن قائد انقلاب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں انقلاب لائے گا۔