16 شوال المکرم بمطابق 25 اپریل بروز جمعرات مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن سے محترم نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن محمد جواد حامد کی قیادت میں 20 رکنی کاروانِ فریدِ ملت حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادریؒ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جھنگ روانہ ہوا۔ فیصل آباد میں امین پور انٹرچینج کے قریب آستانہ عالیہ نورو الے کے سجادہ نشین محترم سید اظہر حسین گیلانی اور تنظیمی ساتھیوں محترم ملک سرفراز قادری، محترم غلام مصطفی اور محترم محمد شکیل نے قافلے کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر محترم سید اظہر حسین گیلانی نے شرکاء کاروانِ فریدِ ملت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ آستانہ عالیہ فریدیہ اور دارالعلوم فریدیہ جھنگ پہنچنے پر قافلے کا استقبال محترم حافظ عبدالقدیر منہاجین نے کیا۔ آپ طویل عرصے سے آستانہ عالیہ فریدیہ اور دارالعلوم فریدیہ قادریہ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
نماز عصر کی ادائیگی کے بعد مزار مبارک پر چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی۔ نماز عشاء کی ادائیگی کے فوری بعد عرس مبارک کے دوسرے سیشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ زینت القرا محترم قاری نور احمد چشتی نے تلاوت کی۔ ملک کے نامور نعت خواں حضرات محترم اختر قریشی، محترم شہباز قمر فریدی، محترم شہزاد برادران، محترم شکیل احمد طاہر اور دیگرمقامی نعت خواں حضرات نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت کے فرائض محترم علامہ غلام ربانی تیمور نے سرانجام دیئے۔ عرس کی تقریبات کی صدارت محترم ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور تحریک منہاج القرآن نے کی۔ محترم صبغت اللہ قادری متولی دربار فریدیہ خرابی صحت کی بنا پر عرس کی تقریبات میں شرکت نہ کرسکے ان کی جگہ ان کے بڑے بیٹے محترم محمد طاہر قادری اور چھوٹے بیٹوں نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادریؒ کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر گفتگو فرمائی اور عرس کی تقریبات کے انتظام وانصرام پر محترم ناظم اعلیٰ محترم جواد حامد اور ان کی ٹیم اور دیگر قائدین کومبارک باد دی۔ محترم علامہ محمد ادریس رانا نے حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
عرس مبارک کی تقریب میں محترم محمد جواد حامد، محترم راجہ زاہد محمود، محترم سید الطاف حسین گیلانی، محترم صاحبزادہ محمد سلیمان قمر قادری، محترم نوراللہ صدیقی، محترم عبدالرحمن، محترم عبدالحفیظ چودھری، محترم قاری ریاست علی چدھڑ، محترم غلام ربانی تیمور، محترم اختر قریشی، محترم شہزاد رسول قادری، محترم حاجی اسحاق، محترم عین الحق بغدادی، محترم ڈاکٹر عتیق الرحمن، محترم حفیظ چودھری، محترم عابد بشیر قادری، محترم نشاط باجوہ ایڈووکیٹ، محترم الیاس ملنگی، محترم باباغلام فرید گوشہ درود، محترم محمد عمر، محترم راشد منہاس اور کثیر تعداد میں قائدین اور مقامی لوگوں نے خصوصی شرکت کی۔