وظیفۂ آیۃ الکرسی
وظیفۂ حفاظت:
شرِ حاسدین، شرِ اعداء اور جملہ خطرات و پریشانیوں سے حفاظت اور دیگر روحانی خیرات و برکات کے لئے یہ وظیفہ مفید و مؤثر ہے:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ. اللهُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لاَ نَوْمٌ ط لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ إِلَّا بِإِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ ج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ إِلَّا بِمَا شَآءَ ج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ج وَلَا یَؤُوْدُہٗ حِفْظُھُمَا ج وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ.
(البقرة، 2: 255)
آیۃ الکرسی 11 بار پڑھیں، جب 11ویں بار پڑھتے ہوئے
’’وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَایَؤُوْدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ‘‘
پر پہنچیں تو فقط اسی حصہ کو 100 مرتبہ پڑھیں۔
اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
پوری آیۃ الکرسی کو سادہ طریق سے اعداد کے ساتھ یا کثرت کے ساتھ پڑھنا بھی نہایت مفید اور باعثِ برکات ہے۔
(اَلْجَبَّارُ۔۔۔۔۔۔بہت زبردست، عظمت والا)
سفر و حضر میں دشمن کے شر سے حفاظت کا وظیفہ: یَا جَبَّارُ
فوائد و تاثیرات:
جو کوئی اس اسمِ پاک کا وظیفہ مسّبعاتِ عشرہ کے بعد 21 مرتبہ صبح و شام کرے تو اللہ تعالیٰ اسے سفر و حضر میں اپنی امان میں رکھے گا نیز وہ اس پر مداومت کرنے سے بدگوئی و غیبت اور شرِ دشمن سے محفوظ رہے گا۔ اس اسم پاک کے ساتھ ذوالجلال والاکرام کو ملا کریعنی یَا جَبَّارُ یا ذا الجلال والاکرام پڑھنے سے فوائد و برکات میں مزید اضافہ ہو گا۔
عام معمول:
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔