فری نعت و دف ٹریننگ کیمپ لاہور
رپورٹ : عائشہ ارشاد۔ نائب ناظمہ لاہور
تحریک منہاج القرآن وہ واحد تحریک ہے جس نے امت کو یہ شعور دیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن بڑھ چڑھ کر منایا جائے۔ اسی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے فری نعت و دف ٹریننگ کیمپس لاہور کے تمام ٹاؤنز میں کیمپ کا اہتمام کروایا جاتا ہے تاکہ میلاد مہم کے لئے نعت خوانوں کی زیادہ سے زیادہ افرادی قوت میسر آسکے۔ اس سلسلے کا پہلا کیمپ مورخہ 31 دسمبر 07ء تا 13 جنوری 08ء سمن آباد اور اقبال ٹاؤن کا مشترکہ کروایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد محترم پروفیسر وقار احمد طاہر (کوآرڈینیٹر امور خواتین) کے سکول میں کیا گیا۔ طالبات کو نعت کی ٹریننگ دینے کے لئے محترم ظہیر احمد بلالی (منہاج انٹرنیشنل نعت کونسل) اور دف ٹریننگ کے لئے محترمہ زرین لطیف (نائب ناظمہ اقبال ٹاؤن) کی خدمات حاصل کی گئیں۔ کیمپ میں میں زیادہ تعداد ان طالبات کی تھی جنہوں نے نعت پہلی مرتبہ پڑھی اور سیکھی۔ نعت و دف کے ساتھ ساتھ طالبات کی اخلاقی و روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ کیمپ کے دوران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈوکیٹ (ناظمہ ویمن لیگ لاہور) نے رفاقت سازی پر خصوصی بریفنگ دی۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں سمن آباد و اقبال ٹاؤن کی تنظیم نے ویمن لیگ لاہور کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ 13 جنوری بروز اتوار کیمپ کی اختتامی تقریب ہوئی۔ مہمانان خصوصی محترم پروفیسر ذوالفقار (امیر لاہور)، محترمہ فوزیہ شوکت (مرکزی ناظمہ تربیت ویمن لیگ) نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض راقمہ الحروف نے انجام دیئے۔ مہمانان گرامی میں محترم حاجی منظور (صدر سمن آباد ٹاؤن)، محترم شبیر حسین دیو (ناظم سمن آباد)، محترم طاہر یعقوب (ناظم UC-100 سمن آباد)، محترم الطاف رندھاوا (ڈپٹی جنرل سیکرٹری PAT)، محترم حاجی حنیف قادری (صدر اقبال ٹاؤن)، محترم مرشد لطیف (سوشل ورکر اقبال ٹاؤن)، محترم حافظ جمیل (ناظم دعوت سمن آباد)، محترمہ نصرت ارشاد (ناظمہ سمن آباد)، محترمہ ارشاد اقبال (ناظمہ اقبال ٹاؤن)، محترمہ زرین لطیف (نائب ناظمہ اقبال ٹاؤن) نے شرکت کی۔ کیمپ میں انفرادی و اجتماعی نعت خوانی کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ جیوری کے فرائض محترم ظہیر بلالی اور محترمہ شبینہ ماجدہ (نعت خواں PTV) نے ادا کئے۔ محترمہ عائشہ شبیر (صدر ویمن لیگ لاہور) نے استقبالیہ کلمات میں تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعت پڑھنا اور سننا سنت خدا ہے اور حسن ایمان ہے، آج کی خواتین کو سیدہ فاطمہ الزہراء اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہما کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تب ہی ہم دنیا و آخرت میں اپنی ناموس بچا سکیں گی۔ محترم پروفیسر ذوالفقار (امیر لاہور) نے ویمن لیگ لاہور کی اس کاوش کو بہت سراہا اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے اس دور میں نعت کو بہت فروغ دیا ہے جوکہ ان شاء اللہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور اس کاوش کو ہمیشہ جاری رہنا چاہئے۔ محترمہ فوزیہ شوکت (مرکزی ناظمہ تربیت) نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا نعت خوانوں کو نہ صرف اپنے ظاہری کردار پر توجہ دینی چاہئے بلکہ باطنی کردار کو سنوارنے کے لئے بھی خصوصی کوششیں کرتے رہنا چاہئے جو کردار دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کا تھا۔ دیگر مہمانان گرامی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویمن لیگ لاہور کی کاوش کو بہت سراہا۔ کیمپس کا انعقاد کرتے رہنے پر بھی زور دیا اور تمام مہمانان گرامی نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ پروگرام کے اختتام پر محترم حاجی حنیف (صدر اقبال ٹاؤن) نے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔
عرفان القرآن کورس (اسلام آباد) (رپورٹ : مسز نصرت امین)
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام گولڑہ شریف میں راقمۃ الحروف کے گھر میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی کی تصنیف عرفان القرآن کورس کی ہفتے میں پانچ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ طالبات کی تعداد 30 ہے۔ معلمہ محترمہ عنبرین خالد جو کہ اسلامک یونیورسٹی میں شریعہ اینڈ لاء فائنل ایئر کی سٹوڈنٹ ہیں۔ کلاس کے پہلے ہفتے میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ مسرت بشیر اور منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی ناظمہ محترمہ گلناز عباسی نے لیکچر کے دوران کلاس کا وزٹ کیا اور دعوت و تبلیغ کے اس عظیم کام کو توصیفی کلمات سے نوازا۔ بعد میں انہوں نے خصوصی ملاقات بھی کی۔
ہارون آباد (رپورٹ : مسرت ہارون)
گذشتہ ماہ ہارون آباد میں تنظیم منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر انتظام افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ دفتر کا افتتاح ڈاکٹر محمد اسلم نقشبندی اور ہارون رشید قادری نے کیا۔ اس موقع پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جن میں مختلف مکاتب فکر کی خواتین نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک محترمہ حافظہ نصرت رضوان اور محترمہ امبر فاطمہ نے پڑھی جبکہ حمد باری تعالیٰ محترمہ نصرت ہارون اور نعت منہاج نعت کونسل کی بچیوں نے مل کر پڑھی۔ خصوصی خطاب محترمہ مسرت ہارون قادری نے کیا۔ انہوں نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحریک کی فکر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ آخر میں تحریک اور مشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کے ساتھ اللہ رب العزت کے حضور عاجزی و انکساری اور تشکر کے جذبات غالب تھے۔
تنظیمی و تربیتی ورکشاپ برائے گوجرانوالہ (رپورٹ : شازیہ شاہین)
مورخہ 5 فروری 2008ء کو مرکز کی جانب سے گوجرانوالہ میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اس ورکشاپ میں مرکزی ناظم علماء کونسل محترم سید فرحت حسین شاہ، مرکزی ناظم تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین، ناظمہ تربیت محترمہ فوزیہ شوکت، ناظمہ دعوت محترمہ نبیلہ جاوید اور راقمہ نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں تحریک اور قیادت کے حوالے سے جائزہ، خدمت دین، احساس ذمہ داری اور ذمہ داریوں کی تقسیم، تنظیمی نیٹ ورک کی اہمیت، پھیلاؤ اور تسلسل دعوت کے طریقے اور نتائج اور تربیت ایک مستقل عمل (زاد سفر) پر لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں تحصیل گوجرانوالہ کی تحصیلی ذمہ داران کے علاوہ PP حلقہ جات اور UCs کی تنظیمات کے علاوہ انچارج حلقہ درود انچارج حلقہ عرفان القرآن اور انچارج سی ڈی ایکسچینج کے تقریباً 95 ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔
علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی تنظیم نو (رپورٹ : فاطمہ طاہر)
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ اقبال ٹاؤن کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اقبال ٹاؤن کی تنظیم نو کی گئی۔ محترمہ ارشاد اقبال کو ناظمہ، محترمہ زریں لطیف کو نائب ناظمہ، محترمہ کلثوم قمر جاوید کو ناظمہ دعوت، محترمہ صائمہ نورین کو ناظمہ تربیت، محترمہ طاہرہ لطیف کو ناظمہ ویلفیئر، محترمہ وجیہ حفیظ کو ناظمہ نشرو اشاعت، محترمہ پروین غضنفر کو ناظمہ مالیات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ عائشہ شبیر ناظمہ محترمہ طاہرہ فردوس اور نائب ناظمہ محترمہ عائشہ ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔
میلاد کارواں برائے عالمی میلاد کانفرنس (جہلم) (رپورٹ : سیدہ ثمرہ لطیف۔ جہلم کینٹ)
ماہ ربیع الاول میں رفقاء و وابستگان تحریک پر مشتمل طے شدہ شیڈول کے مطابق میلاد کاروان کا اہتمام کیا گیا جو مختلف علاقوں بالخصوص کالجز، سکولز، مدارس میں جاکر خواتین کو میلاد کانفرنس اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیتا رہا اس کاروان کی قیادت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر اور محترمہ سیدہ نازیہ مظہر نے کی۔ علاوہ ازیں میر پور، پنڈدادنخان، کڑی افغاناں، چک بدھو، چک مدورائیہ، بلال ٹاؤن اور دیگر جگہوں پر محافل میلاد کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں سیدہ شازیہ مظہر (ناظمہ دعوت) اور سیدہ نازیہ مظہر (ناظمہ تربیت) نے خطابات کئے اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے دور حاضر میں خواتین کے کردار کو اجاگر کیا جس کے نتیجے میں خواتین کی کثیر تعداد نے امسال عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔ علاوہ ازیں 7 بڑی بسوں نے صرف جہلم کینٹ کی طرف سے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔
دورہ فیصل آباد (رپورٹ : شازیہ شاہین۔ نائب ناظمہ تربیت)
4 مارچ بروز منگل تحصیل فیصل آباد کے کارکنان و ذمہ داران کی تنظیمی و دعوتی تربیت کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز، ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین، ناظمہ تربیت محترمہ فوزیہ شوکت اور راقمۃ الحروف نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام مسجد کے ہال میں کیا گیا تھا جس میں فیصل آباد کی تحصیلی تنظیم، 11 پی پی حلقہ جات اور 27 یونین کونسلز کے کارکنان و ذمہ داران نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں 57 حلقہ درود کی آرگنائزر اور 6 حلقہ عرفان القرآن کی معلمات نے بھی شرکت کی۔ شرکائے ورکشاپ کے لئے درج ذیل تربیتی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔ تصور خدمت دین، احساس ذمہ داری اور ان کی تقسیم ہماری تحریک اور قیادت تنظیمی نیٹ ورک کی اہمیت، پھیلاؤ اور تسلسل، دعوت کے طریقے اور نتائج کا حصول، گھریلو اور تنظیمی زندگی میں توازن اور تربیت۔ ایک مستقل عمل (زاد سفر)۔ اس ورکشاپ کا اہتمام فیصل آباد میں مسز سیدہ کلثوم ہدایت اور ان کی پوری ٹیم نے بہت خوبصورتی سے کیا۔ اختتامیہ کلمات صدر فیصل آباد ویمن لیگ محترمہ سیدہ کلثوم ہدایت نے ادا کئے اورناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز کی دعا کے ساتھ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رپورٹ : جویریہ حسن اعوان
مورخہ 3 اپریل 2008ء کو منہاج گروپ آف کالجز خواتین کے زیر اہتمام لاہور کے معروف ملاپ شادی ہال میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت کا انعقاد ہوا۔ جس کا بنیادی مقصد تعلیم یافتہ خواتین میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینا اور انہیں عملی جدوجہد کے لئے تیار کرنا تھا۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لاہور سے 10 معروف کالجز کی پرنسپل، سٹاف ممبرز اور 1500 طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی مسز ہما رحیق عباسی تھی جبکہ صدارت ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے کی، دیگر مہمانان گرامی میں محترمہ صبا صادق ممبر صوبائی اسمبلی، محترمہ شبینہ ماجدہ TV نعت خواں، منہاج نعت کونسل (حیدری گروپ) شامل تھے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت منہاج کامرس کی طالبہ سدرہ صاحبہ نے حاصل کی جبکہ B.Com کی طالبہ سجل خان، منہاج نعت کونسل (حیدری گروپ) اور محترمہ شبینہ ماجدہ TV کی مشہور نعت خواں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنی خوبصورت انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ چونکہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی تھی لہذا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر خاکوں کی اشاعت روکنے، ملوث فرد کے خلاف تادیبی کاروائی اور ٹیلی فلم پر پابندی کی قرار داد پیش کی گئی۔ جس پر تمام حاضرین محفل نے اشکبار آنکھوں سے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عہد و پیمان باندھے کہ تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں وہ اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔ راقمہ (پرنسپل منہاج ڈگری کالج برائے خواتین قینچی امر سدھو، لاہور) محترمہ جویریہ حسن اعوان (پرنسپل منہاج ڈگری کالج) نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور طالبات کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس قوم کا سرمایہ فخر اور روشن مستقبل ہیں۔ اپنی تعلیم، اخلاق و کردار سے دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا چہار دانگ عالم میں بلند کرنے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے عملی جدوجہد کے قافلے میں شامل ہوجائیں۔
محترمہ ہما رحیق عباسی (مہمان خصوصی) نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں منعقد کئے گئے اس جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جملہ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور طالبات کے موجودہ کردار و عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے بطور مسلمان ان کے آئیڈیل کردار کے بارے میں مفصل بیان فرمایا اور دین مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ و احیاء میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
محترمہ فرح ناز صاحبہ (ناظمہ ویمن لیگ) نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مزین دلکش انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے دور حاضر میں امت مسلمہ کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کی خواتین کو تقوی و پرہیزگاری اختیار کرنے، دین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقدار کو پہچاننے اور اپنے عمل میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر مسلمان کی محبت اور ایمان کے امتحان کا وقت ہے کہ وہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت میں کیا کردار ادا کرتا ہے۔ آخر میں انہوں نے حاضرین کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے قافلے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ جس پر حاضرین محفل میں سے بہت سی خواتین نے ہاتھ اٹھا کر منہاج القرآن ویمن لیگ کے ساتھ تادم مرگ وابستگی کا عہد کیا۔
بچوں کا حلقہ درود (نشتر ٹاؤن لاہور) (رپورٹ : رابعہ قادری)
گذشتہ دنوں چونگی امرسدھو پارک ٹاؤن (نشتر ٹاؤن) میں محترمہ رافعہ قادری اور راقمہ کی کاوشوں سے چھوٹے بچوں کے حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس حلقہ درود کی بچیاں انتظام و انصرام اور دعوت کا فریضہ خود انجام دیتی ہیں۔ اس حلقہ کو مرکز کی جانب سے دی گئیں ہدایات کے مطابق منعقد کیا جاتا ہے۔ حلقہ درود میں علاقے کے بچے اور بچیاں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
بچوں کی محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رپورٹ : عفت وحید
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد 12 اپریل 2008ء کو ماڈل ٹاؤن لیڈیز کلب میں کیا گیا۔ مہمانان خصوصی دخترِ قائد محترمہ قرۃ العین فاطمہ، محترمہ قرۃ العین عائشہ اور محترمہ درۃ الزہرہ تھیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز 10بجے صبح کیا گیا۔ تلاوت قرآن، حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اردو اور انگلش تقاریر کے علاوہ بچوں کے اندر سنت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی پہلو اجاگر کرنے کے لئے وضو اور نماز کا سنت طریقہ ننھے بچوں نے Perform کیا۔ کھانا کھانے کی سنت اور آداب بھی بچوں کے سامنے پیش کئے گئے۔ کینڈیسینٹ اور ولی محمد سکول کے بچوں نے بھی سٹیج پر اپنی خوبصورت Performance کے ذریعے پروگرام میں رنگ بھرا۔ بچوں کی اس محفل میلاد میں Colour & Drawing Competition کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے گنبد خضریٰ کو Sketch کیا۔ اس پروگرام کا سب سے اہم حصہ وہ قرار داد تھی جو محترم محمد حسن خان نیازی نے تمام بچوں کی طرف سے پیش کی جس میں تحفظ ناموس رسالت کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عہد لیا گیا۔ تمام بچوں نے Play Cards اٹھا کر عہد کیا جن پر ’’ہم کو اپنی جان سے پیارا ہے ان کا نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ تحریر تھا۔ مہمان خصوصی قرۃ العین عائشہ نے بچوں سے خصوصی گفتگو فرمائی اور پروگرام کے آخر میں نونہال امت کو تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس محفل میں لائف ممبرشپ اختیار کرنے والی سب سے چھوٹی عمر کی بچی نائب ناظم اعلیٰ محترم شیخ زاہد فیاض کی ننھی بیٹی محترمہ کنزیٰ فیاض تھی جن کی عمر ایک ماہ سے بھی کم ہے۔ یہ سرٹیفکیٹس والدین کا اپنی نئی نسل کو دین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وقف کردینے کا اظہار تھا۔ پروگرام کے آخر میں چیف ایڈیٹر ماہنامہ دختران اسلام محترمہ قرۃ العین فاطمہ نے خصوصی دعا کروائی۔