وظیفہ سورۃ الکوثر: وظیفہ برائے کثرتِ رزق و رحمت و کثرتِ خیرات و برکات
ہر قسم کی خیر و برکت، رزق و رحمت کی کثرت اور انعاماتِ الٰہیہ کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید اور مؤثر ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ. فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ. اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَ الْاَبْتَرُ.
11 بار، 40 بار یا 100 بار پڑھیں۔
اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے، بعد نماز عصر غروبِ آفتاب سے پہلے یا بعد نماز عشاء سونے سے پہلے ہے۔
اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
وظیفہ سورۃ الکافرون: وظیفہ برائے رغبت و ذوقِ عبادت
عبادت گذاری اور اس میں رغبت اور ذوق و شوق کے لئے یہ وظیفہ مفید اور مؤثر ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ یٰۤاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ. لَآاَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ. وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ. وَ لَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ. وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ. لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَ لِیَ دِیْنِ.
فضیلت:
سورۃ قُلْ یٰۤاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ کے بارے میں حضور نبی اکرم ﷺنے فرمایا کہ یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ اس کی تلاوت سے شرک سے نجات نصیب ہوتی ہے اور توحید میں پختگی آتی ہے۔
40 مرتبہ یا حسب ضرورت 100 مرتبہ پڑھیں۔
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔