اَلضَّارُ ۔۔۔۔۔۔ نقصان کا مالک
وظیفہ برائے حصولِ رضائے الٰہی: یَا ضَارُّ
فوائد و تاثیرات: اللہ تعالیٰ کی رضا و قربت اور روحانی درجات و مقامات کی بلندی کے لئے یہ وظیفہ بہت مفید ہے۔ شبِ جمعہ اس کا ورد زیادہ تاثیر کا موجب ہوتا ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11،11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
اَلنَّافِعُ ۔۔۔۔۔۔ نفع کا مالک
بحری سفر میں سلامتی اور جملہ امور میں نفع بخشی کا وظیفہ: یَا نَافِعُ
فوائد و تاثیرات: اگر کوئی شخص کشتی یا سمندری جہاز میں سفر کر رہا ہو تو اس وظیفہ کا روزانہ معمول بنا لینے سے اس کی کشتی یا جہاز ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا اور امن و سلامتی کے ساتھ کنارے لگ جائے گا۔
کسی نیک اور جائز امر کے لئے ابتداء میں 41 مرتبہ پڑھنے سے حسب منشاء وہ کام انجام خیر کو پہنچ جاتا ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11،11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
اَلنُّوْرُ ۔۔۔۔۔۔ نور عطا کرنے والا
وظیفہ برائے حصول انوارِ الٰہی: یَا نُوْرُ
فوائد و تاثیرات: حصول انوارِ الٰہی کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید اور مؤثر ہے۔ یہ وظیفہ کرنے والا لوگوں کو راہِ مستقیم کی طرف ہدایت دینے والا بن جاتا ہے۔ اگر کوئی صاحب حال شخص اس کا ورد کرے تو اس کے دل کا نور اس کے چہرہ سے ظاہر ہو جاتا ہے اور ذکر الٰہی کے وقت بھی اس کا منہ نورِ الٰہی کا مصدر بن جاتا ہے۔
اگر کوئی شخص تاریک کمرے میں آنکھیں بند کرکے یا نور کا ذکر کثرت سے کرے تو اس پر حال طاری ہوتا ہے اور اس کا قلب انوار الٰہی سے بھر جاتا ہے۔ اہل کشف و بصیرت کے لئے یہ اسم پاک خاص تاثیر رکھتا ہے۔
اگر کوئی شخص شبِ جمعہ 7 مرتبہ سورہ نور کی تلاوت کرنے کے بعد ایک ہزار (1000) مرتبہ اس اسم پاک کا ذکر کرے تو اس کے دل میں نور پیدا ہوتا ہے اور جو کوئی صبح کے اوقات میں پابندی سے ذکر کرے تو اس کا دل روشن ہو جاتا ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11،11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔