(اَلْمُتَکَبِّرُ ۔۔۔۔ سب سے اعلیٰ و ارفع، بڑائی والا)
وظیفہ برائے حصولِ اولاد: یَا مُتَکَبِّرُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفہ کی کثرت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ نیک اور متقی اولاد سے نوازتا ہے۔ ہر کام سے پہلے اس وظیفے کو پڑھنے سے مراد مل جاتی ہے نیز اس کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ لوگوں کی نگاہوں میں بزرگ اور باوقار بناتا ہے۔ جو شخص اس کا معمول اپنائے گا کبھی کوئی دشمن اور حاسد اس کو نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھے گا۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(اَلْاَوَّلُ ۔۔۔۔۔۔ سب موجودات سے پہلے)
وظیفہ برائے حصولِ اولادِ نرینہ: یَا اَوَّلُ
فوائد و تاثیرات:
40 دن تک اس اسم کا ورد کرنے سے نرینہ اولاد کی نعمت مل جاتی ہے۔
شبِ جمعہ کو ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھنے والے کی حاجت روائی ہو جاتی ہے اور جمعہ کے دن کوئی مسافر پڑھے تو اس کے منتشر معاملات مجتمع ہو جاتے ہیں۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
( اَلْخَالِقُ ۔۔۔۔۔۔ پیدا کرنے والا)
گمشدہ اولاد اور مال و اسباب کی بازیابی کا وظیفہ: یَا خَالِقُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفہ کو رات کے وقت پڑھنے سے دل منور اور چہرہ روشن ہو جاتا، جملہ امور میں غیبی مدد و نصرت حاصل ہوتی ہے۔
اس کا ذکر کرنے والا اپنے نفس میں اپنے نورِ قلب کے موافق اللہ تعالیٰ کا جلوہ اجمالاً و تفصیلاً، ظاہر و باطنی طور پر محسوس کرتا ہے۔
اس وظیفہ کو پانچ ہزار (5000) مرتبہ پڑھنے سے گمشدہ مال یا بچہ طوعاً و کرھاً مل جائے گا۔ اسی طرح طویل عرصے سے غائب شخص یا کوئی چیز بھی مل جائے گی۔
عام معمول: اوّل و آخر11،11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔