قائد ڈے: ویمن لیگ کی قیادت کے تہنیتی پیغامات

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر دنیا بھر میں موجود منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے اپنے محبت بھری دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات ماہنامہ دُختران اسلام کے اسپیشل ایڈیشن کے لیے ارسال کیے ہیں۔ یہ پیغامات شیخ الاسلام کی علمی، فکری اور تجدیدی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ان کی درازی عمر، صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ہیں۔ پیشِ نظر دستاویز میں انہی جذبات و خیالات کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ یہ نہ صرف عقیدت و احترام کا مظہر بنے بلکہ اس عزم کی تجدید بھی ہو کہ ہم مشنِ مُصطفوی کو مزید آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

ڈاکٹر فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان)

ہمارے محبوب شیخ و مربی حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری رواں صدی کی وہ نابغہ روزگار اور قدآور شخصیت ہیں کہ اُن کی علمی، ادبی و فکری بلند قامتی کا زمانہ معترف ہے۔ اتحاد امت اور اصلاح احوال کے ضمن میں اُن کی مساعی لائقِ ستائش ہیں۔ شیخ الاسلام بین المسالک و بین المذاھب ہم آہنگی و رواداری کے سب سے بڑے علمبردار ہیں اور فروغ عشقِ مصطفیٰ ﷺ و محبت و مؤدت اہلِ بیت آپ کا مقصدِ زیست ہے۔ انسانیت کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لئے آپ کے قائم کردہ ادارے روشن مثال ہیں۔ نسلِ نو میں شعور و آگہی بیدار کرنا اور درست راہِ حیات متعین کرنے کے لئے اُن کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینا آپ کی اوّلین ترجیح ہے۔ الغرض زندگی کے تمام تر شعبہ جات میں اس قدر جامع خدمات سر انجام دینا صرف آپ کا ہی خاصہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 74 ویں یوم ولادت پر اُن کی درازئ عمر اور صحت و سلامتی کے لئے اپنے خالق کےحضور دعاگو ہوں۔

سدرہ کرامت علی (نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ)

عہدِ حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے علمی مرتبہ میں یکتا و یگانہ ہیں۔ اللہ رب العزت نے تجدید دین جیسے عظیم فریضے کی تکمیل کے لئے آپ کا انتخاب فرمایا۔ آپ مجدد ہونے کے ساتھ ساتھ مجتہد، مفسر، محدث، فقیہ، محقق اور معلم بھی ہیں۔ آپ کی علمی تدریسی، تجدیدی، تحقیقی، تنظیمی، فلاحی، سماجی اور اصلاحی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔ 74سال کے عرصہ میں آپ کا کیا گیا علمی کام آئندہ کئی صدیوں پر محیط ہے۔ آپ کی صحبت و سنگت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ہر فرد کے لئے اثاثۂ جاں ہے۔ آپ کی 74ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تمام تر کارکنان، وابستگان اور عہدیداران کو تہہ دل سے ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہوں۔ اللہ رب العزت کے حضور دست بستہ التجا ہے کہ وہ شیخ الاسلام کا سایۂ عاطفت ہمارے سروں پر تادیر سلامت رکھے۔ آمین

ام حبیبہ اسماعیل (ناظمہ زونز۔ بی)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی اس دور کی وہ نابغہ عصر شخصیت ہیں جو دور حاضر میں اسلام کو درپیش مسائل کا حل پیش کر کے تجدید دین کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کے مدبرانہ، محققانہ اورمفکرانہ انداز اور بے مثال مقام و مرتبے کا سارا جہان معترف ہے۔ آپ کی ہمہ جہت شخصیت کو یہ کمال حاصل ہے کہ آپ اس دور میں احیاء دین، ترویج و اقامت اسلام کے لئے دعوت و تبلیغ حق، امت کی فلاح و بہبود، خدمت انسانیت، تحقیق و تصنیف غرض بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف عمل ہیں۔ آپ کی 74 ویں سالگرہ کےموقع پر اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہمارے شیخ قائد و مربی کو عمر خضر عطا کرے اور ہمیں اصلاح احوال و احیائے اسلام کے اس مصطفوی مشن میں ان کی معیت میں استقامت عطا فرمائے آمین

انیلا الیاس(ناظمہ زونز۔ اے)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری انسانی تاریخ میں اُفقِ عالم پر اسلام کا معتبر حوالہ ہیں جو اسلام کی حقیقی تعلیمات اور اسلام کے پُر امن چہرے کو اقوامِ عالم کے سامنے لائے۔ آپ نے اپنی تحریک کے آغاز سے ہی اپنی کاوشوں کو صرف ملکی سطح تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ایک عالمگیر تحریک قرار دیا اور اس کے پلیٹ فارم سے آپ نے دنیا کے ہر کونے میں اسلام کی حقیقی تعلیماتِ امن کو عام کیا۔ اردو، انگریزی، عربی نیز بین الاقوامی زبانوں میں تحریر و تقریر کے ذریعے اسلام کے پیغام کو عام کیا۔ دنیا کی ایک درجن سے زائد زبانوں میں آپ کی کتب کے تراجم موجود ہیں۔

عائشہ مبشر (ناظمہ ڈیپارٹمنٹس۔ اے)

عورت اللہ رب العزت کی مکمل اور بہترین تخلیق ہے جسے رب نے اپنی صفت تخلیق سے نوازا ہے اور اسے تکمیل کائنات اور تزئین و ترتیب کائنات کا ایک ناگزیر حصہ بنایا۔ میری دانست میں شرق و غرب میں خواتین معاشرہ کو اللہ سبحانہ تعالیٰ کے اس عطا کردہ شرف سے بہرہ یاب ہونے کے لئے اس دور جدید میں دور جہالت سے ذیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ احسان ربِ عظیم ہے کہ ہمیں شیخ الاسلام کی صورت میں مرد جری، ایک نابغہ عصر، ایک مصلح امت، ایک نجات دہندہ، ایک علم و یقین کے پیکر کی صحبت سنگت اور سایہ شفقت عطا فرمایا۔ یہ سیدی شیخ الاسلام کی مجددیت کاہی کمال ہے کہ آپ نے ہمیں تعلیمات نبوی ﷺ سے روشناس کروایا اور آج ہم اپنے خاتون ہونے پر نازاں ہیں۔ جنہوں نے ہمیں امہات الموممنین کے اسوہ سے علم و حکمت ایثار و وفا، جرات و دلیری، حق پرستی و حیا داری کی صفات کا منہج عطا فریا۔ ہم اپنی ہر سانس ہر خوشی ایمانی کیفیات، خدمت دین کی توفیق، درد امت و انسانیت کے لئے اپنے عظیم قائد کی سپاس گزار ہیں اور آپ کی صحت اور تابندہ و درخشندہ زیست کے لئے ہردم دعا گو ہیں۔

لبنیٰ مشتاق (ناظمہ ڈیپارٹمنٹس۔ بی)

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شمار ان عبقری شخصیت کے حامل افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں دین کے ہر شعبہ میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ آپ کی خدمات کا لوہا نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ آپ کی گرانقدر خدمات کا اعتراف صرف اسلامی حلقوں میں ہی نہیں ہوتا بلکہ غیر مسلم محقیقین بھی آپ کی خدمات کے معترف ہیں۔ شیخ الاسلام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔

ثناء وحید(ایڈیٹر دختران اسلام)

فَاٰتٰىهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠۝

پس اللہ نے انہیں دنیا کا بھی انعام عطا فرمایا اور آخرت کے بھی عمدہ اجر سے نوازا، اور اللہ (ان) نیکو کاروں سے پیار کرتا ہے (جو صرف اسی کو چاہتے ہیں)۔

 (آل عمران، 3: 148)

میں سمجھتی ہوں کہ شیخ الاسلام نے عصر حاضر میں عقل انسانی سے خوب سے خوب کام لے کر عقل اور اسلام کو اپنی تحریر اور تقریر میں باہم لازم و ملزوم کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے ناقد فکر کو بھی اپنا عاقد نظر بنایا ہے۔ تنقید کرنے والے کو بھی عقیدت مند بنایا ہے اور معترض کو بھی محب بنایا ہے۔ شیخ الاسلام نے پوری دنیا میں اسلام کا پیغام امن اور حقیقی چہرہ روشناس کروایا۔ آپ امن کے سفیر اور لاکھوں زندگیوں کو بدلنے والے راہنما ہیں، کڑوروں دلوں میں رہنے والے مجددِ رواں صدی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری ایک دوراندیش رہنما ہیں جو اپنے بعد آنے والے ادوار کے لئے بھی قیادت کی تیاری کا کام خود ہی انجام دے رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں میں دین اسلام کی فکر اورحقیقی نظریہ پروان چڑھ سکے اور تحریک منہاج القرآن آنے والے ادوار کے تقاضوں کو بہترین انداز میں پورا کر سکے۔

اللہ ربّ العزت کا احسان ہے کہ جس نے ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کا زمانہ، قیادت اور سنگت عطا فرمائی۔

دختران اسلام کی پوری ٹیم کی جانب سے منہاج القرآن کے سب رفقاء و وابستگان کو سیدی شیخ الاسلام کا 74 واں یوم پیدائش مبارک۔ اللہ رب العزت شیخ الاسلام کو عمر خضر عطا فرمائے اور ان کا سایہ علم و حکمت امت مسلمہ کے سر پہ قائم و دائم رکھے - (آمین ثم آمین)

ڈاکٹر بشریٰ ریاض (نائب صدر منہاج یورپین کونسل)

جن سے مل کر زندگی سے پیار ہو جائے وہ لوگ

آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں

آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسے رہنما کا ملنا بہت نایاب ہے۔ ان کی غیرمعمولی کامیابیاں مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی ہیں، چاہے وہ روحانی رہنمائی ہو یا معاشرتی اصلاح۔ انہوں نے نہ صرف زندگی کے مقصد کو سمجھایا بلکہ اسے بامقصد طریقے سے گزارنے کے ذرائع بھی فراہم کیے۔ شیخ الاسلام نے افراد کو اپنی زندگیوں کو ایک اعلیٰ مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی رہنمائی کرکے ان کی زندگیوں کے راستے بدل دیے ہیں۔

ہم اور ہماری اگلی نسلیں شیخ الاسلام کی احسان مند ہیں اور ہم ان کے احسانات کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔ آئیں آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم ان کے دیے ہوئے انعام کا خیال رکھیں گے اور منہاج القرآن کے ساتھ ہمیشہ اخلاص و استقامت کے ساتھ نہ صرف جڑے رہیں گے بلکہ اپنا سب کچھ قربان کریں گے اور حضور ﷺ کے دین کی نوکری اخلاص کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ۔

(Nasreen Akhtar (President MWL UK

We are deeply thankful to Almighty Allah for our great visionary leader, Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri. His profound insight and knowledge, lifelong commitment to the promotion of education, efforts in combating extremism, and fostering of peace and spiritual alignment are truly inspiring.

We are forever grateful to Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri for founding Minhaj-ul-Quran International, a remarkable organisation that empowers men, women, and youth across the globe with the tools and skills needed to feel socially, spiritually, and morally empowered to fulfill our ultimate purpose in life

.We thank Almighty Allah for blessing us with such a wonderful guide and teacher, and we pray that Almighty Allah grants our beloved leader a long and healthy life. Ameen.

رفیعہ حفیظ

حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب مدظلہ العالی کو، جنہوں نے اپنی 74 سالہ زندگی، اپنی بے مثال خدمات اور امتِ محمدیہ ﷺ سے بے پناہ محبت کے لئے وقف کر دی، ہم دل کی گہرائیوں سے 74 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ حضور سیدی شیخ الاسلام اور ان کے گھرانے کو ہمیشہ سلامت رکھے، عمر دراز کرے، صحت و عافیت عطا فرمائے، اور انہیں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے مزید استقامت عطا کرے اور ہم سب کو بھی ان سے جڑے رہنے اور ان کی نسبت پر تا دمِ مرگ استقامت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

سالگرہ مبارک ہو۔

بشریٰ پروین (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈنمارک)

مکرمی و محترمی جناب محقق ابن محقق، مجدد رواں صدی، دورِ حاضر کے مفسر و محدث، سادگی، درویشی اور دلپذیری کا پیکر، علم و اخلاق کا مجسمہ، قرآن و صاحب قرآن ﷺ کی محبت کے فروغ کے داعی اور انتہائی مشفق و مہربان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدِّ ظلہ والعالی کو 74 ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اور دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمیشہ ہمارے شیخ کی حفاظت فرمائے اور ان کی عمر دراز فرمائے۔

راشدہ بانو (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کچھ، گجرات انڈیا)

شیخ الاسلام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پرانڈیا کی سرزمین سے منہاج القران ویمن لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی اس مرد قلندر کی دین اسلام اور حُب رسول ﷺ کے لیے کی گئیں تمام کاوشوں کو مزید فروغ و ارتقاء عطا فرمائے۔

دعا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے نعلین پاک کے تصدق سے آپ کا سایہ امت مسلمہ کے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے تا کہ امت مسلمہ آپ کے علمی وفکری سرمایہ سے روشنی حاصل کرتی ہوئی اوج ثریا کی بلندیوں پر دوبارہ متمکن ہو سکے اور ہمیں بطور کارکنان فکر قائد کے سائے اور معیت میں عملی

جدو جہد پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Jannat Elahi (President, MWL North Zone, UK)

Happy Quaid Day to all the members and workers of Minhaj-ul-Quran. I used to read in books that when you see a person who makes you feel closer to Allah, that person is a wali. The first time I met Shaykh-ul-Islam, I felt so close to Allah that my heart testified that Shaykh-ul-Islam is a wali of Allah. My entire life changed after this first ziyarah and meeting.

Shaykh-ul-Islam’s presence is the greatest gift from Allah (SWT). Through their teachings, they have reconnected us to our Beloved Holy Prophet (SAW).

On this blessed occasion, I would like to wish Shaykh-ul-Islam a very Happy 74th Birthday. I pray to Allah (SWT) to bless Shaykh-ul-Islam with a long and healthy life and to keep us in his blessed company in this world and the hereafter. Ameen.

Farzana Hamid Zakaria (President, Minhaj-ul-Quran Women League Houston)

Sayyidi Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri’s remarkable journey is a testament to the power of faith, courage, and conviction. As the founder of Minhaj-ul-Quran, he has left an indelible mark on the world by spreading the message of peace, tolerance, and understanding.

We cannot thank Almighty Allah enough for the blessing of having such a great scholar to guide us. We pray that Almighty Allah continues to bless him with a long, healthy, and happy life. Ameen.

ڈاکٹر سعیدہ سومرو (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ساؤتھ زون، یوکے)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دور حاضر کی وہ شخصیت ہیں کہ جن کی علمی، فقہی اور تجدیدی کاوشوں کا اعتراف تو دنیا بھر کے علماء، مشائخ، اسکالرز، ہر عوام و خواص کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں، میرے نزدیک جو چیز شیخ الاسلام کو عصر حاضر کے جید علماء سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کی بصیرت، دور اندیشی اور ان کا ویژن ہے کہ جس کی بدولت آج سے لگ بھگ چوالیس برس قبل تحریک منہاج القران کا قیام عمل میں آیا- دنیا کے ساٹھ سے زیادہ ممالک میں اپنے متعدد فورمز کے ساتھ موجود منہاج القران بذات خود ایک معجزہ ہے کہ جس کے نقوش ہر گزرتے دن کے ساتھ شرق و غرب پر ثبت ہوتے جا رہے ہیں- مسلم ممالک میں اسلام کی صحیح تشریح ہو یا مغربی ممالک میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت، شیخ الاسلام نے ہر طبقے کے لئے الگ الگ پلیٹ فارمز مہیا کر کے اُمتِ مسلمہ کی آنےوالی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کا بندوبست کر دیا ہے۔

میں منہاج القران ویمن لیگ ساؤتھ زون، یوکے کی پریذیڈنٹ کی حیثیت سے اپنی تمام بہنوں کی طرف سے حضور شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے دیار غیرِ میں ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنی اصل پہچان اور اصل مقصد سے جڑے رہنے کا طریقہ سکھایا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کہ جہاں سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہوتی جا رہی ہے، حضور شیخ الاسلام کی قیادت میں منہاج القران کا قافلہ عِشق رسول ﷺ کی شمع جلائے حق کے راستے پر گامزن ہے۔ اللہ حضور شیخ الاسلام کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے، آمین۔

مسز سمیرا کاشف (صدر منہاج ویمن پرتگال)

وہ جس نے ملت کے زخم خوردہ بدن پر دی ہے ردائے حکمت

علوم و دانش کی مملکت میں اسی کا سکہ رواں دواں ہے

وہ جس کی دونوں ہتھیلیوں پر چراغ عشق نبی ﷺ ہیں روشن

وہ شب کی تاریکیوں میں عزمِ سفر کی تابندہ داستان ہے

شیخ الاسلام کی 74 ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ پرتگال کی جانب سے اپنے عظیم قائد کو ہدیہ تبریک پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت شیخ الاسلام کو عمر جاوداں عطا فرمائے اور ہمیں اُن کی تعلیمات کو حقیقی معنوں میں عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ ۔

مسز ثمرہ قاسم (صدر منہاج سسٹر ز پرتگال)

علم و ہنر سے دامن ہر اک کا بھر دیا

عزم و عمل پر اس نے ہر شخص کو ابھارا

ہم اپنے محبوب قائد، مربی و شیخ اور عظیم رہنما شیخ الاسلام کو 74 ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر ان کو ہدیہ تبریک پیش کرتی ہیں اور دعا گو ہیں کہ آسمان ہدایت کا یہ درخشندہ ستارہ ہمیشہ چمکتا رہے۔ آمین

رفعت قاضی (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ Dallas Taxes USA)

منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں کو دل گہرائیوں سے قائد ڈے کی مبارک باد ہو۔ اللہ رب العزت کا ہم پہ یہ بہت بڑا احسان ہے جو حضور سیدی شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دور ہمیں نصیب ہوا۔ ہمیں اپنی خوش قسمتی پہ ناز ہے کہ اللہ نے ہمیں ان کے زیر سایہ منہاج القران کے پلیٹ فارم سے مصطفی مشن میں کام کرنے کے لیے چنا۔ ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں کہ دور حاضر میں اللہ پاک نے اپنے حبیب کا فیض شیخ اسلام کی شکل میں امت مسلمہ کو عطا فرمایا جس سے ہماری آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔ ہم سب دعاگو ہیں اللہ پاک شیخ الاسلام کوصحت وسلامتی والی عمر خضر عطا فرماے آمین۔

مسز نفیس فاطمہ (سینئر رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک)

ہرلحظہ ہےمومن کی نئی شان، نئی آن

گفتارميں، کردارميں، اللہ کی برہان!

قُدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے

دُنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان

جدید و قدیم علوم کا سمندر، بہترین معلم، داعی، مصنف، مفسر، محقق در محقق، محدث، خطیبِ بے مثل، فقیہہ، مجدد رواں صدی کے ساتھ ساتھ عاشق رسول ﷺ جیسی بے مثل نعمتِ الہٰیہ آج کے اس پرفتن دور میں اجتماعی شکل میں کسی شخصیت میں نظر آئیگی تو بلا شک و شبہ یہ تمام خصوصیات ہمیں ماشاءاللہ“شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری“کی شخصیت میں موجود نظر آئینگی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی انتھک محنت اور حکمتِ عملی سے گزشتہ 44 سالوں میں جو نتائج دیئے ہیں وہ ایک انسان کے بس کی بات نہیں اور اتنا بڑا کام توفیق الٰہی کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا۔

علاوہ ازیں انکے اندازِفکر میں ایک اور بہت اہم خصوصیت موجود ہے اور وہ ہے ’’عہدِ حاضر کی نبض شناسی“ چنانچہ اپنی اس فکر کو عملی جامہ پہناتے ہوئے انہوں نے دین کی دعوت و اقامت کی جد و جہد میں ویمن و سسٹر لیگ کی اصلاح و تربیت کرکے انہیں اپنی تحریک منہاج القرآن میں نمایاں و اہم ذمہ داریوں پر فائز کردیا اور ان میں حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کی وفاداری و جانثاری، حضرت عائشہ صدیقہؓ کی محبت، فصاحت و بلاغت، سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی لازوال قربانیاں، حضرت زینبؓ کی بہادری اور دشمنوں سے بھرے دربار میں باطل کے آگے حق کے لیے ڈٹ جانے کی جرأت اور اسلام کے دفاع اور فروغ میں مردوں کی طرح خواتین کا قدم بقدم ساتھ چلنا آج کے اس آفاقی مشن میں خواتین کے اُسی کردار کا تسلسل قائم کر دیا۔

ہم حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر انکو تہہ دل سے مبارکباد دیتی ہیں اور ان کے بے حد مشکور بھی ہیں کہ انہوں نے آج کے اس پرفتن دور میں ہمیں تحریک منہاج القرآن کا پلیٹ فارم عطا فرمایا۔ ہماری اصلاح و تربیت کی، ہمیں مصطفوی مشن سے وابستہ کیا، ہمارے دلوں کے تاروں کو گنبدِ خضرا سے جوڑ دیا اور ہمیں تحریکی گلدستہ کے پھولوں کی سب سےمسحورکن خوشبو و خوبصورت رنگ محبت رسول ﷺ میں رنگ بھر دیا ایک ایسا رنگ جو اگر کسی پر چڑھ جائے تو وہ اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کی معرفت، قرب و محبت حاصل کرلیتا ہے اور وہ اپنی دنیا و آخرت سنوار لیتا ہے۔

اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے۔ ہمیں انکا دست و بازو بننے کی توفیق عطا فرمائے، انکا سایہ تا ابد امت مسلمہ پر قائم رکھے اور وہ انکے فیوضات سے مستفیض ہوتی رہے۔ آمین یا رب العالمین

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا